پاکستان میں فری لانسرز کے لیے بہترین بینک اکاؤنٹس: SadaPay، NayaPay اور Meezan Bank کا مکمل موازنہ
اج کے ڈیجیٹل دور میں پاکستان کے نوجوانوں میں فری لانسنگ کا رجحان بہت تیزی سے بڑھ رہا ہے۔ فائیور (Fiverr)، اپ ورک (Upwork) اور ڈائریکٹ کلائنٹس کے ساتھ کام کر کے ہمارے ملک کے ہونہار طلبہ اور پروفیشنلز گھر بیٹھے ڈالرز کما رہے ہیں۔ لیکن ایک فری لانسر کی زندگی میں کمائی شروع کرنے کے بعد جو سب سے پہلا اور بڑا مسئلہ آتا ہے، وہ ہے اپنی محنت کی کمائی کو محفوظ طریقے سے اور کم سے کم فیس کے ساتھ پاکستان کے بینک اکاؤنٹ میں منتقل کرنا۔ ماضی میں پاکستان میں بین الاقوامی ادائیگیاں (International Payments) وصول کرنا انتہائی مشکل کام تھا۔ پے پال (PayPal) کی عدم موجودگی اور روایتی بینکوں کے مشکل قوانین کی وجہ سے فری لانسرز اکثر پریشان رہتے تھے۔ لیکن اب وقت بدل چکا ہے۔ پاکستان کے ڈیجیٹل بینکنگ سسٹم نے اس مسئلے کو کافی حد تک حل کر دیا ہے۔ اگر آپ ایک نئے فری لانسر ہیں یا پہلے سے کام کر رہے ہیں اور اپنے لیے ایک بہترین اکاؤنٹ تلاش کر رہے ہیں، تو یہ آرٹیکل آپ کے لیے ایک مکمل گائیڈ ہے۔ اس مضمون میں ہم پاکستان کے تین سب سے مقبول آپشنز یعنی SadaPay ، NayaPay اور Meezan Bank کا تفصیلی موازنہ کریں گے تاکہ آپ اپنے...