کوئٹہ، آٹے کی قیمت میں 15 روپے کمی ہو گئی ہے.شہر میں آٹا 140 روپے کلو سے کم ہو کر 125 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔آٹے کی قیمتوں میں کمی کے باوجود روٹی کی قیمت میں کمی نہیں ہو سکی ہے.کوئٹہ آٹا ڈیلر ایسوسی ایشن کے صدر خدائیداد کا کہنا تھا کہ آٹے کی قیمتوں میں کمی فصل بہتر ہونے کی وجہ سے ہوئی۔ایسوسی ایشن کا کہنا تھا کہ آنے والے دنوں میں آٹے کی قیمتوں میں مزید کمی ہوگی،ساڑھے چھ ہزار سے سات ہزار روپے میں فروخت ہونے والا آٹے کا تھیلا پانچ ہزار میں فروخت ہو رہا ہے۔دوسری جانب پنجاب حکومت نے روٹی سستی کر دی ہے اور قیمتوں پر عملدرآمد کے لئے تندوروں پر چھاپے مارے جا رہے ہیں.سستی روٹی نہ دینے والوں کو بھاری جرمانے کئے جا رہے ہیں۔
جواب دیں