یوں تو مسکرانا ہر ایک کو پسند ہے لیکن اگر کسی کے سامنے اردو لطیفے کا بہترین مجموعہ پیش کیا جائے تو دل باغ باغ ہوجائے اور آج یہی اردو لطیفہ کا بھنڈارا پیش کیا جائےگا مختلف طریقے کے اردو جوکس جیسے شادی پر جوکس اور دوکاندار اور عربی میں بیوی کی زبردست تعریف اور پہلے اور آخری بینچ کے بچوں میں کیا فرق ہے مکمل بیان کیا جائےگا
میری شادی میں آنا – اردو لطیفے کا بہترین مجموعہ
جس کو میری شادی میں آنا ہے

وہ ہر نماز کے بعد میری شادی کی دعاء مانگے
شکریہ
پہلے بینچ اور آخری بینچ کے طلبہ میں فرق
*اسکول میں پہلی بینچ اور آخری بینچ پر بیٹھنے والے طلبہ میں کیا فرق ہوتا ہے۔۔۔؟*
*

….*
*
…*
*

…*
*پہلی پینچ پر بیٹھنے والے طلبہ اپنے اساتذہ کو کبھی نہیں بھولتے۔۔۔۔۔*
*اور آخری بینچ پر بیٹھنے والے طلبہ کو ان کے اساتذہ کبھی نہیں بھولتے*
بیوی اور میں
یک بندہ اپنی بیوی کو مار رہا تھا میں نے کہا اگر مرد ہو تو مرد پر ہاتھ اٹھاؤ پھر جب مجھے ہوش آیا تو میں ہسپتال میں تھا
دوکاندار اور میں
اس قدر ادھار لے کر کھایا ہے میں نے
کہ دکاندار بھی میرے جینے کی دعائیں کرتے ہیں
آج کل کے بچے اور ہم لوگ
آج کل کے بچے سکول میں ڈیسک کے نیچے چوری چوری موبائل چلاتے ہیں
ہم ایسے روٹی کھایا کرتے تھے
عربی میں بیوی کی تعریف
شوہر : دو سال بعد سعودیہ سے واپس آیا

بیگم فل میک اپ کر کے بولی آپ میری تعریف عربی میں کریں

شوہر : استغفرالله
یہ تھے کچھ اردو لطیفے کا بہترین مجموعہ آپ کے لیے امید ہے آپ کو ضرور پسند آیا ہوگا