فوٹو: الجزیرہ/ایکس
غزہ میں جمعے کی صبح شروع ہونے والی عارضی جنگ بندی کے بعد کئی فلسطینی باشندے اسرائیلی قید سے رہا ہونے کے بعد اپنے گھروں کو پہنچے، رہا ہونے والے فلسطینیوں نے انکشاف کیا کہ اسرائیل کی جیلوں میں انہیں شدید اذیت اور خوف کا سامنا رہا۔
الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل اور حماس کے درمیان یرغمالیوں کی رہائی کے معاہدے کے تحت منگل کو حماس نے 10 شہریوں اور دو تھائی باشندوں کو رہا کر دیا تھا جنہیں اسرائیل کے حوالے کردیا گیا تھا، 7 اکتوبر کو حماس کے اسرائیل پر حملوں کے بعد گرفتار ہونے والے تقریباً 240 افراد میں سے رہائی پانے والوں کی کل تعداد 86 ہو گئی ہے۔
اس کے فوراً بعد اسرائیل نے اپنی جیلوں سے 30 فلسطینیوں کو رہا کر دیا تھا جس کے بعد رہا ہونے والے فلسطینیوں کی کل تعداد 180 ہو گئی ہے۔
رہا ہونے والے فلسطینیوں کی فہرست میں 15 بچے بھی شامل ہیں جن میں سے 12 کا تعلق یروشلم سے اور تین کا مقبوضہ مغربی کنارے سے ہے اور 15 خواتین بھی شامل ہیں جن میں سے پانچ کا تعلق یروشلم سے اور 10 کا مغربی کنارے سے ہے۔
جواب دیں