- تل ابیب اسرائیلی وزیر ثقافت نے غزہ پر ایٹم بم گرانے کی دھمکی دے دی۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق اسرائیلی وزیر امیچے الیاہو نے دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ غزہ پر ایٹم بم گرانا خارج از امکان نہیں۔ ایک انٹرویو کے دوران اسرائیلی وزیر ثقافت کا کہنا تھا کہ فلسطینی کسی صحرا یا آئرلینڈ چلے جائیں۔ بتایا گیا ہے کہ تنقید ہونے پر اسرائیلی وزیر بیان سے مکر گئے، کہنے لگے کہ ایٹم بم گرانے کی بات مثال کے طور پر کہی۔