اقصٰی بریگیڈ کے حملے میں اسرائیلی وزیراعظم کا بھتیجا مارا گیا

القسام بریگیڈ کے حملے میں اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کا بھتیجا مارا گیا ۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم کا بھتیجا یائیر نیتن یاہو غزہ میں ہلاک ہوا، یائیر نیتن یاہو القسام بریگیڈ کے حملے کے دوران مارا گیا ، مرنے والا یائیر نیتن یاہو اسرائیلی فوج میں کیپٹن تھا اور”ڈینجرس سنائپر”کے نام سے جانا جاتا تھا۔ واضح رہے کہ زمینی کارروائی کے دوران حماس کے حملوں میں اب تک 300 سے زائد اسرائیلی فوجی ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ متعدد ٹینک اور فوجی گاڑیاں بھی تباہ کر دی گئی ہیں، صہیونی فوجیوں نے جانی نقصان سے بچنے کیلئے میدان چھوڑ کر بھاگنا شروع کر دیا ہے

Comments

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے