8انار کو چھیلنا تو بہت مشکل لگتا ہے مگر اس کے رسیلے سرخ دانوں کو کھانے سے ساری محنت وصول ہوجاتی ہے۔
ذائقے سے ہٹ کر یہ مزیدار پھل صحت کے لیے بھی بہت زیادہ فائدہ مند ہوتا ہے۔اس کو کھانے سے جسم صحت مند ہوتا ہے اور مختلف امراض کا خطرہ کم ہوتا ہے۔
انار کے چند فوائد جاننا آپ کے لیے اس پھل کا مزہ دوبالا کردے گا۔فائبر کے حصول کا اچھا ذریعہ
انار کے دانوں سے بھرے آدھے کپ سے جسم کو 5 گرام فائبر ملتا ہے جو دن بھر کے لیے درکار مقدار کے 18 فیصد حصے کے برابر ہوتا ہے۔
انار میں ایسے فائبر کی مقدار زیادہ ہوتی ہے جو آسانی سے جسم میں جذب نہیں ہوتا۔