اہلخانہ کی نازیبا ویڈیوز بنانے والی ملازماؤں کا گینگ گرفتار

اہلخانہ کی نازیبا ویڈیوز بنانے والی ملازماؤں کا گینگ گرفتار

 لاہور میں گھریلو نوکرانیوں کی جانب سے اہل خانہ کی چھپ کر نازیبا ویڈیوز بنانے کا انکشاف ہوا ہے، پولیس نے 2 خواتین ملازماؤں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے ویڈیوز برآمد کرلی ہیں۔پولیس تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ کہ ملزمان نازیبا ویڈیوز بناکر فیملیز کو ہراساں کرتے تھے، جن کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ متاثرہ فیملی کی شکایت پر وومن ریس کورس پولیس نے ملازماؤں کو گرفتار کیا۔پولیس کا مزید بتانا ہے کہ گینگ کو گھریلو ملازمائیں فراہم کرنے والی ایک ایجنسی چلا رہی ہے، ایجنسی کا مالک فرار ہوگیا ہے، جس کی گرفتاری کیلئے کوششیں جاری ہیں۔

 


Posted

in

,

by

Comments

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے