بابر اعظم کیلئے PSL میں شاندار کارکردگی پر قیمتی تحفہ

بابر اعظم کیلئے PSL میں شاندار کارکردگی پر قیمتی تحفہ

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو پاکستان سُپر لیگ (پی ایس ایل) کے سیزن 9 میں شاندار کارکردگی دکھانے پر پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے قیمتی تحفے سے نواز دیا۔

جاوید آفریدی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر کچھ نئی تصاویر شیئر کی ہیں جس میں اُنہیں بابر اعظم کو ایک مہنگی کار تحفے میں دیتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

اُنہوں نے یہ تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ’ایم جی کی یہ گاڑی بابر اعظم کے لیے ہے‘یاد رہے کہ بابر اعظم پی ایس ایل کے سیزن 9 میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی تھے، اُنہوں نے 11 اننگز میں 56.90 کی اوسط سے پانچ نصف سنچریوں اور ایک سنچری کی مدد سے569 رنز بنائے۔


Posted

in

,

by

Comments

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے