باجی کے شوہر کو باجا کیوں نہیں کہتے - شاعروں پر لطیفے - Today Urdu news

باجی کے شوہر کو باجا کیوں نہیں کہتے – شاعروں پر لطیفے

یہاں دنیا کے مشہور اردو لطیفے یعنی کہ شاعروں پر لطیفے جس کو پڑھ کر آپ کا من خوش ہوجائےگا پیش کیا جارہا ہے یہ آپ کی خوش طبعی کے لیے ہے ایک سے بڑھ کر ایک اردو جوکس ہیں تو لیجیے اور مسکرائیں

بے شک گدھا آپ نہیں کھاتا

1⃣
شاعروں پر لطیفے

  غالب کے دوست حکیم رضی الدین کو آم نہیں بھاتے تھے۔ ایک دن مرزا کے مکان پر برآمدے میں بیٹھے تھے۔ گلی سے ایک آدمی گدھا لے کے گزرا۔ گدھے نے گلی میں پڑے آم کے چھلکے سونگھ کے چھوڑ دیے۔ حکیم صاحب یہ دیکھ کے بولے ”آم ایسی چیز ہے جسے گدھا بھی نہیں کھاتا“۔

مرزا نے کہا ”بے شک گدھا آم نہیں کھاتا“۔

شاعروں پر لطیفے دوسرا

  مولانا حالی لکھتے ہیں کہ ایک مجلس میں ”آموں“ پر گفتگو ہو رہی تھی۔ مولانا فضلِ حق خیر آبادی نے آم کے بارے میں غالب سے رائے مانگی۔ مرزا بولے ”میرے نزدیک تو آم میں دو باتیں ہونی چاہیے، میٹھا ہو اور بہت ہو“۔

راجندر سنگھ بیدی کا لطیفہ

مشہور افسانہ نگار راجندر سنگھ بیدی ریل میں سفر کر رہے تھے ۔ دورانِ سفر ٹکٹ چیکر نے ان سے ٹکٹ مانگا تو بیدی صاحب نے اپنی جیبیں ٹٹولیں مگر ٹکٹ کا پتا نہیں تھا ۔
ٹکٹ چیکر بیدی صاحب کو پہچانتا تھا ۔ کہنے لگا ” مجھے آپ پر بھروسہ ہے ، آپ نے یقیناً ٹکٹ خریدا ہوگا ۔”
بیدی صاحب پریشانی سے بولے ” بھائی ! بات آپ کے بھروسے کی نہیں ، مسئلہ تو سفر کا ہے ۔ اگر ٹکٹ نہ ملا تو یہ کس طرح معلوم ہوگا کہ مجھے اُترنا کہاں ہے ۔

حکومت پر جوک

ڈرامہ نگار، دانشور اور طنزو مزاح نگار انور مقصود سے کسی نے پوچھا:

’’پاکستانی سیاستدانوں کو الیکشن میں کیسے چُنا جائے؟‘‘

انور مقصود نے بامعنی جواب دیا:

’’جیسے اکبر بادشاہ نے انارکلی کو ’’چنا‘‘ تھا–دیوار میں

باجی کے شوہر کو باجا کیوں نہیں کہتے

یہاں شاعروں پر لطیفے کے بجائے ایک اردو لطیفہ جو میرے ذہن میں آرہا ہے اسے دیکھیں : دادی کے شوہر کو دادا اور نانی کے شوہر کو نانا کہتے ہیں

تو باجی کے شوہر کو باجا

🎺

 کیوں نہیں کہ سکتے

یہ تھے کچھ شاعروں پر لطیفےامید ہے مزہ آیا ہوگا