- محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں بدھ سے جمعرات تک موسلادھاربارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق 8سے9نومبر بالائی علاقوں میں گرج چمک کیساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری متوقع ہے۔
دوسری جانب بارش برسانے والا مغربی سسٹم پاکستان میں داخل ہو چکا ہے جس کے تحت بلوچستان کے شمال مشرقی علاقوں میں بارش متوقع ہے۔پی ڈی ایم اے کے مطابق بارش برسانے والے مغربی سسٹم کے تحت کوئٹہ، خاران، چمن، زیارت، قلعہ عبداللّٰہ، قلعہ سیف اللّٰہ، لورالائی، پشین، زیارت، ہرنائی اور مسلم باغ میں بارش کا امکان ہے۔ژوب، موسیٰ خیل، سبی، مستونگ، قلات، نوشکی اور چاغی میں بھی بارش ہو سکتی ہے۔
دوسری جانب پشاور میں مطلع جزوی ابر آلود، موسم خشک اور سرد رہنےکا امکان ہے۔پشاور میں کم سے کم درجۂ حرارت 13 ڈگری سینٹی ریکارڈ ہوا جبکہ زیادہ سے زیادہ 29 ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھنے کا امکان ہے۔خیبر پختونخوا میں سب سے کم درجہ حرارت کالام میں صفر ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔دیگر شہروں میں بھی موسم شدید سرد ہے۔