بلوچ مظاہرین پر تشدد، صحافی محمد حنیف کا بطور احتجاج ستارہ امتیاز واپس کرنے کا اعلان

نئی نسل کوبنیادی وقارسے محروم رکھا جارہا ہے: صحافی و ادیب محمد حنیف— فوٹو:فائل
نئی نسل کوبنیادی وقارسے محروم رکھا جارہا ہے: صحافی و ادیب محمد حنیف— فوٹو:فائل

صحافی و ادیب محمد حنیف نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بلوچ مظاہرین پر تشدد کے خلاف بطور احتجاج ستارہ امتیاز واپس کرنے کا اعلان کردیا۔

اپنی ٹوئٹ میں صحافی محمد حنیف نے کہا کہ بلوچ مظاہرین پر تشدد کےخلاف بطور احتجاج ستارہ امتیاز واپس کررہا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ نئی نسل کوبنیادی وقارسے محروم رکھا جارہا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں اسلام آباد پولیس نے بلوچ یکجہتی مارچ کے شرکا کے خلاف کریک ڈاؤن کیا تھا اور احتجاجی خواتین کو بھی گرفتار کیا تھا۔

بعدازاں نگران وفاقی وزرا پر مشتمل کمیٹی نے مظاہرین سے مذاکرات کیے تھے اور  تمام تحفظات دور کرنےکی یقین دہانی کرائی تھی جس کے بعد گرفتار ہونے والی احتجاجی خواتین کی فوری رہا کیا گیا تھا۔

اسلام آباد میں بلوچ یکجہتی کونسل کے مظاہرین کا نیشنل پریس کلب کے باہر احتجاج جاری ہے


Posted

in

by

Comments

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے