توبہ کے معنی ، اقسام اور توبہ کا عجیب واقعہ - Today Urdu news

توبہ کے معنی ، اقسام اور توبہ کا عجیب واقعہ

اس زمانے میں توبہ کے معنی سمجھنا ضروری ہے کیوں کہ اس کے بغیر کوئی چارہ نہیں ہے اسی آج توبہ کا صحیح مطلب اور اس کی اقسام اور طریقہ اور عجیب واقعہ پڑھ کر توبہ ضرور کریں گے اس کو پڑھ کر اپنے رب کے حضور اللہ سے الفت ومحبت بڑھ جائےگا کیوں کہ توبہ کے معنی ہے یہی ہے

توبہ کے معنی

توبہ کا معنی اپنے گناہوں سے اس طرح پچھتانا کہ دوبارہ اس کی طرف دل بھی مائل نہ ہو یہی توبہ کا اصل معنی ہے اسی لیے توبہ کرتے وقت دل میں یہی خیال رہے کہ کبھی بھی اس گناہ کو نہ کرے یہ ہے توبہ کے معنی

توبہ کی اقسام

توبہ کی اصل میں دو قسمیں ہیں آپ نے توبہ کے معنی سمجھ ہی لیے ہیں

توبہ واجب

توبہ مستحب

توبہ کرنے کے بعد اس پر ڈٹے رہنا اور شیطان سے بچنا ہی اصل توبہ ہوتا ہے

توبہ پر عجیب واقعہ

توبہ کے معنی اس واقعہ کو پڑھ کر آپ اور اچھے سے سمجھ پائیں گے کیوں کہ یہ توبہ پر عجیب واقعہ بصرہ ميں ايک انتہائی حسين و جميل عورت رہا کرتی تھی۔ لوگ اسے شعوانہ کے نام سے جانتے تھے۔ ظاہری حسن و جمال کے ساتھ ساتھ اس کی آواز بھی بہت خوبصورت تھی۔ اپنی خوبصورت آواز کی وجہ سے وہ گائيکی اور نوحہ گری میں مشہور تھی۔ بصرہ شہر ميں خوشی اور غمی کی کوئی مجلس اس کے بغير ادھوری تصور کی جاتی تھی۔ يہی وجہ تھی کہ اس کے پاس بہت سا مال و دولت جمع ہو گيا تھا۔ بصرہ شہر ميں فسق و فجور کے حوالے سے اس کی مثال دی جاتی تھی۔ اب دیکھیں کہ توبہ کا معنی پر یہ کیسے کھڑا اترے اس کا رہن سہن اميرانہ تھا، وہ بيش قيمت لباس زيب تن کرتی اور گراں بہا زيورات سے بنی سنوری رہتی تھی۔

ايک دن وہ اپنی رومی اور ترکی کنيزوں کے ساتھ کہيں جا رہی تھی۔ راستے ميں اس کا گزر حضرت صالح المری علیہ الرحمۃ کے گھر کے قریب سے ہوا۔ آپ اللہ عزوجل کے برگزيدہ بندوں ميں سے تھے۔ آپ باعمل عالم دين اور عابد و زاہد تھے۔ آپ اپنے گھر ميں لوگوں کو وعظ ارشاد فرمايا کرتے تھے۔ آپ کے وعظ کی تاثير سے لوگوں پر رقت طاری ہو جاتی اور وہ بڑی زور زور سے آہ و بکاء شروع کر ديتے اور اللہ عزوجل کے خوف سے ان کی آنکھوں سے آنسوؤں کی جھڑياں لگ جاتيں۔ جب شعوانہ نامی وہ عورت وہاں سے گزرنے لگی تو اس نے گھر سے آہ و فغاں کی آوازيں سنيں۔ آوازيں سن کر اسے بہت غصہ آيا۔ وہ اپنی کنيزوں سے کہنے لگی:
”تعجب کی بات ہے کہ يہاں نوحہ کیا جا رہا ہے اور مجھے اس کی خبر تک نہيں دی گئی۔”
پھر اس نے ايک خادمہ کو گھر کے حالات معلوم کرنے کے ليے اندر بھیج ديا۔ وہ لونڈی اندر گئی اور اندر کے حالات ديکھ کر اس پر بھی خدا عزوجل کا خوف طاری ہو گيا اور وہ وہيں بيٹھ گئی۔
جب وہ واپس نہ آئی تو شعوانہ نے کافی انتظار کے بعد دوسری اور پھر تيسری لونڈی کو اندر بھیجا مگر وہ بھی واپس نہ لوٹيں۔
پھر اس نے چوتھی خادمہ کو اندر بھیجا جو تھوڑی دير بعد واپس لوٹ آئی اور اس نے بتايا کہ گھر ميں کسی کے مرنے پر ماتم نہيں ہو رہا بلکہ اپنے گناہوں پر آہ وبکاء کی جا رہی ہے، لوگ اپنے گناہوں کی وجہ سے اللہ عزوجل کے خوف سے رو رہے ہيں ۔”

شعوانہ نے يہ سنا تو ہنس دی اور ان کا مذاق اڑانے کی نيت سے گھر کے اندر داخل ہو گئی۔ لیکن قدرت کو کچھ اور ہی منظور تھا۔ جونہی وہ اندر داخل ہوئی اللہ عزوجل نے اس کے دل کو پھیر ديا۔ جب اس نے حضرت صالح المری علیہ الرحمۃ کو ديکھا تو دل ميں کہنے لگی:
”افسوس! ميری تو ساری عمر ضائع ہو گئی، ميں نے انمول زندگی گناہوں ميں اکارت کر دی، وہ ميرے گناہوں کو کیونکر معاف فرمائے گا؟”
انہی خيالات سے پريشان ہو کر اس نے حضرت صالح المری علیہ الرحمۃ سے پوچھا:
”اے امام المسلمين! کيا اللہ عزوجل نافرمانوں اور سرکشوں کے گناہ بھی معاف فرما ديتا ہے؟”
آپ نے فرمايا:”ہاں! يہ وعظ و نصيحت اور وعدے وعيديں سب انہی کے ليے تو ہيں تاکہ وہ سيدھے راستے پر آ جائيں۔”
اس پر بھی اس کی تسلی نہ ہوئی تو وہ کہنے لگی:
”ميرے گناہ تو آسمان کے ستاروں اور سمندر کی جھاگ سے بھی زيادہ ہيں۔” کیوں اب عشق ہونے لگا
آپ نے فرمايا:
”کوئی بات نہيں! اگر تيرے گناہ شعوانہ سے بھی زيادہ ہوں تو بھی اللہ عزوجل معاف فرمادے گا۔”
يہ سن کر وہ چيخ پڑی اور رونا شروع کر ديا اور اتنا روئی کہ اس پر بے ہوشی طاری ہوگئی۔

تھوڑی دير بعد جب اسے ہوش آيا تو کہنے لگی:
”حضرت! ميں ہی وہ شعوانہ ہوں جس کے گناہوں کی مثاليں دی جاتی ہيں۔”
پھر اس نے اپنا قيمتی لباس اور گراں قدر زيور اتار کر پرانا سا لباس پہن ليا اور گناہوں سے کمايا ہوا سارا مال غرباء میں تقسیم کر ديا اوراپنے تمام غلام اور خادمائيں بھی آزاد کر ديں۔
پھر اپنے گھر ميں مقيد ہو کر بيٹھ گئی۔ اس کے بعد وہ شب و روز اللہ عزوجل، کی عبادت ميں مصروف رہتی اور اپنے گناہوں پر روتی رہتی اور ان کی معافی مانگتی رہتی۔ رو رو کر رب عزوجل کی بارگاہ ميں التجائيں کرتی: کیوں کہ توبہ کے معنی سمجھ گئی تھی
”اے توبہ کرنے والوں کو محبوب رکھنے والے اور گنہگاروں کو معاف فرمانے والے! مجھ پر رحم فرما، ميں کمزور ہوں تيرے عذاب کی سختيوں کو برداشت نہيں کر سکتی، تو مجھے اپنے عذاب سے بچا لے اور مجھے اپنی زيارت سے مشرف فرما۔” اس نے اسی حالت ميں چاليس سال زندگی بسر کی اورانتقال کر گئی۔ یہ توبہ پر عجیب واقعہ ہے اور اوپر آپ نے توبہ کا معنی اس سے اور سمجھ لیں
حکايات الصالحين ص۷۴

توبہ کے معنی کا خلاصہ

اللہ کی بارگاہ میں خود کو ایسا پیش کردینا کہ دوبارہ کوئی گناہ دل میں نہ آئے اللہ ہم سب کو توبہ کے معنی پر صحیح سے عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے