ثروت گیلانی کی ڈیلیوری سے قبل دعاؤں کی اپیل

ثروت گیلانی کی ڈیلیوری سے قبل دعاؤں کی اپیل

پاکستانی معروف اداکارہ ثروت گیلانی نے اسپتال جانے سے قبل دعاؤں کی اپیل کر دی۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکارہ ثروت گیلانی نے اپنی ایک تصویر پوسٹ کی ہے۔

اداکارہ نے پوسٹ کے کیپشن میں دعاؤں کی اپیل کرتے ہوئے لکھا کہ میں ڈیلیوری کے لیے اسپتال جارہی ہوں، براہِ کرم دعا کیجئے گا کہ یہ عمل باآسانی اور باحفاظت ہو اور خیریت سے گھر واپس آؤں‘.اداکارہ کی جانب سے دعاؤں کی اپیل کے بعد کمنٹس میں تبصرہ میں مداحوں اور ساتھی فنکاروں کی جانب سے دعاؤں کا سلسلہ جاری ہے۔

واضح رہے کہ اداکارہ ثروت گیلانی اور اداکار ڈاکٹر فہد مرزا کے ہاں یہ تیسرے بچے کی پیدائش ہے۔

شوبز انڈسٹری کی یہ معروف جوڑی 2014 میں رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئی تھی۔

اس سے قبل فنکارجوڑی کے دو بیٹے روحان مرزا اور آریز مرزا ہیں۔

بڑے بیٹے روحان کی پیدائش 2015 اور آریز کی پیدائش 2017 میں ہوئی تھی۔


Posted

in

by

Comments

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے