جنوبی افریقہ میں 87 سال بعد نایاب سنہری چوہا دریافت

 30 نومبر 2023
—فوٹو: اے ایف پی
—فوٹو: اے ایف پی

جنوبی افریقی ماہر حشریات اور سائنس دانوں نے تقریبا ناپید قرار دیے گئے نایاب سنہری چوہے (golden mole) کو 87 سال بعد علاقے میں دریافت کرنے کا دعویٰ کردیا۔

’گولڈن مول‘ اگرچہ چوہا نہیں ہے لیکن یہ بلکل چوہے کی طرح دکھتا ہے اور چوہوں سے ملتی جلتی الگ نسل ہے اور ان کے دنیا بھر میں 21 اقسام پائے جاتے ہیں۔

گولڈن مول کو جنوبی افریقہ میں تقریبا ناپید قرار دیا گیا تھا اور کئی دہائیوں تک اسے کہیں بھی نہیں پایا گیا تھا، تاہم اب ماہرین نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے علاقے میں سنہری چوہے کو دیکھا ہے۔

ڈان اخبار کے مطابق ماہرین نے بتایا کہ جنوبی افریقہ کے شمال مغربی پورٹ نولوتھ بیچ کے قریب ایک ساحل پر دو گولڈن مولز کو دیکھا، جن کی ویڈیوز اور تصاویر بنائی گئیں۔


Posted

in

,

by

Comments

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے