جہنم کا بیان ایسے باتیں جن کو سن کر دل اور روح کانپ جائے - Today Urdu news

جہنم کا بیان ایسے باتیں جن کو سن کر دل اور روح کانپ جائے

 جہنمیوں کا سرد مقام جانا اور پھر واپس آنا اس پوسٹ میں جہنم کا بیان بہت صحیح انداز میں احادیث کی روشنی میں بیان کیا گیا ہے جس کو پڑھ کر جہنم میں لے جانا والے اعمال کرنا چھوڑ دیں گے اسی لیے جہنم کا بیان کو پڑھیں اور ایمان تازہ کریں اور جہنم سے بچنے کی کوشش کریں کیوں کہ اصل یہی کامیابی ہے

جہنمی کی شکایت جہنم کا بیان

حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ جہنمی گرمی کی شکایت کریں گے تو ان کی فریاد کو ایک ٹھنڈی ہوا چلاکر پورا کیا جائے گا جس کی خنکی ان کی ہڈیاں توڑ دیں گی کہ وہ دوبارہ پھر گرمی کا ہی سوال کریں گے۔

مجاہدؒ فرماتے تھے وہ زمہریر کی طرف بھاگیں گے جب زمہریر میں داخل ہوں گے تو ان کی ہڈیاں ٹوٹ جائیں گی اور ہڈیوں کے ٹوٹنے کی آواز سنائی دے گی۔ اسی لیے اللہ سے توبہ استغفار کریں اور نیک اعمال کرتے رہیں

جہنم میں زمہریر کیا ہوگا جہنم کا بیان

کعب فرماتے ہیں جہنم میں ایک ٹھنڈا مقام ہے جسے زمہریر کہتے ہیں، وہاں کی ٹھنڈک گوشت گرا دے گی یہاں تک کہ جہنمی جہنم کی گرمی چاہیں گے۔

عبدالملک بن محیر فرماتے ہیں کہ جہنمی جہنم کے نگرانوں سے سوال کریں گے کہ ہمیں جہنم کے کناروں پر کردو۔ وہ ان کو کناروں کی طرف کردیں گے مگر جب ٹھنڈک اور زمہریر انہیں ہلاک کریں گی تو سردی کی وجہ سے اپنی جگہ واپس آجائیں گے۔ یہ تو درد بھری کہانی ہے

🌹

ارشاد باری تعالیٰ ہے :
_”لا یذوقون فیھا بردا ولا شرابا، الا حمیما وغساقا، جزاء وفاقا_

*ترجمہ :* _نہ چکھیں وہاں کچھ مزہ ٹھنڈک کا اور نہ پینا ملے کچھ مگر گرم پانی اور بہتی پیپ بدلہ ہے پورا۔”_ اللہ اکبر یہ ایسی آیت ہے جو جہنم کی حالت کو بیان کر رہی ہے

جہنمی اور جہنم

حضرت ابن عباسؓ فرماتے ہیں غساق، وہ ٹھنڈی زمہریر ہے جس کی ٹھنڈک جلائے گی اور مجاہدؒ فرماتے ہیں کہ وہ ایسی چیز ہے کہ جس کی خنکی برداشت کرنے کی اہل جہنم طاقت نہیں رکھتے، یہ بھی کہا گیا ہے کہ غساق ایک ٹھنڈی بدبو دار جگہ ہے- حق تعالیٰ شانہ اپنے فضل وکرم سے ہمیں جہنم سے بچائیں۔ (آمین) اور کامیابی کے اصول پر عمل کرکے کامیاب کرے

اے وہ شخص! جسے جہنم کے اوصاف بتائے جاتے ہیں اور وہ ہر سال جہنم کی سانس کا مشاہدہ بھی کرتا ہے اور محسوس کرتا ہے، اس کی تکلیف بھی پاتا ہے مگر پھر بھی ایسے گناہوں کو مسلسل کیے جارہا ہے جو جہنم میں داخلے کا سبب ہیں حالانکہ وہ جانتا ہے۔

عنقریب جب جہنم کو ستر ہزار لگاموں کے ساتھ لایا جائے گا تو تو جان لے گا کون شرمندہ ہوتا ہے؟ جہنم کا بیان میں یہ وہ باتیں ہوں گے جو روح کو ہلائےگی

جہنم کا جہنموں سے سوال مندرجہ ذیل

  • کیا تجھے اس کی گرمی اور خنکی پر صبر ہے؟
  • کیا تیری اصلاح کی امید کی جاسکتی ہے؟
  • اے وہ شخص! جس کا دنیا میں قیام چند روزہ ہے کب تک تجھے تاخیر غفلت میں ڈالے گی؟
  • اے فانی چیز (دنیا) کے طلبگار! کب تک تیرا دل فانی چیز کے ساتھ مشغول رہے گا؟
  • آدمی پر تعجب ہے کہ اسے دن میں صرف ایک روٹی کافی ہے پھر بھی وہ دنیا کے لئے ذلیل ہوتا ہے- جہنم کا بیان