جیت کے بعد عوام کے مسائل حل کر نا تر جیح ہو گی ، مصطفی نوا زکھوکھر

 جیت کے بعد عوام کے مسائل حل کر نا تر جیح ہو گی ، مصطفی نوا زکھوکھر

اسلام آباد ( اپنے سٹاف رپو رٹر سے ) حلقہ این اے 47 اورحلقہ این اے48 سے امیدوار مصطفی نوا زکھوکھر نے کہا  میری جو شہر کے حوالے سے سوچ ہے اور جو قومی سوچ ہے اور میرا جو نظریہ اور بیانیہ ہے وہ میں اپنے بزرگوں اور بھائیوں کے سامنے رکھوں آپ  لوگوں نے علاقے کے جو مسائل کا ذکر کیا اور میرے والد سابق ڈپٹی سپیکر حاجی محمد نواز کھوکھر کی جگیوٹ کیلئے خدمات کا تذکرہ کیا میں اس پر اہلیان جگیوٹ کا مشکور ہوں کہ اہلیان جگیوٹ نے ہماری سیاسی خدمات کو سراہا۔  اہل اسلام آباد اس بات کاگواہ ہے کہ میرے والد  اقتدار میں ہوں یا نہ ہوں انہوں نے اسلام آباد کے رفاع عامہ کیلئے ہمیشہ خدمات سرانجام دیں۔ جہاں تک اسلام آباد کے مسائل کا معاملہ ہے یہ بات درست ہے کہ اسلام آباد میں مسائل کے انبار  لگے ہوئے ہیں گلیوں کے مسائل ہیں سیوریج کے مسائل ہیں بجلی ٹرانسفارمر کھمبے گیس ان کے مسائل اپنی جگہ موجود ہیں آپ کے توسط سے 8 فروری کو میں کامیاب ہوکر یہ جو مسائل ہیں ان کو حل کرنے کی کوشش اولین ترجیحات پر کرونگا لیکن ان چیزوں سے بڑھ کر اہل اسلام آباد کے گھمبیر مسائل ہیں جن پر میری نظر ہے اس صدی میں24 سال ہوگئے ہیں چار الیکشن ہوگئے ہیں چوتھا الیکشن ہونے جارہا ہے ان ترقیاتی کاموں کے علاوہ ہمارا سب سے  بڑا مسئلہ یہ ہے کہ بدقسمتی سے اسلام  آباد سے24 سال سے جتنے بھی لوگ منتخب ہوتے رہے ان مسائل کی طرف انہوں نے توجہ نہیں دی  ان خیالات کا اظہار مصطفی نواز کھوکھر نے جگیوٹ حلقہ این 47 میں کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔   

 


Posted

in

,

by

Comments

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے