حج یہ تمام مسلمانوں پر فرض ہےتو آج حج کی تعریف سمجھیں گے اور سب سے پہلے کس نے حج کیا ہے اس کے بارے تفصیل سے جانیں گےحج سے اللہ کی محبت دل میں بڑھتا ہے اور اللہ کی طرف سے انعام ملتا ہے
حج کی تعریف
حج کی تعریف حج عربی کا لفظ ہے جس کا معنی ہوتا ہے ارادہ کرنا اور یہ مسلمانوں پر زندگی میں ایک بار فرض ہے اسی لیے تمام مسلمان جن کو اللہ نے دولت دیا ہے وہ لوگ اپنی زندگی میں ایک بار ادا کرتے ہیں اللہ سے محبت کی یہ بھی ایک پہچان ہے
حج کی تاریخ 2023 میں
حج 2023 میں سوموار 26 جون کو شروع ہوگا اور 1 جولائی کو ختم ہوگا اب آپ حج کی تعریف سمجھ گئے ہوں گے

سب سے پہلے حج کس نے کیا
سب سے پہلے اﷲ تعالیٰ کے گھر کا حج فرشتوں نے ادا کیا، حضرت علی بن حسین رضی اﷲ عنہما سے مروی ہے کہ سیدنا حضرت آدم رضی اللہ عنہ کی پیدائش سے دو ہزار سال قبل فرشتوں نے بیت اﷲ شریف تعمیر کیازمین پر رہنے والے ملائکہ کو اﷲتعالیٰ نے اس کے طواف اور حج کرنے کا حکم دیا تھا۔
(ملا علی القاری، مرقاة المفاتيح، 5 : 263)
اَوَّلُ مَنْ طَافَ بِالْبَيْتِ الْمَلاَئِکَةُ.
(الاحاديث المختارة، 10 : 281، رقم : 293) حج کی تعریف
’’سب سے پہلے بیت اﷲ کا طواف فرشتوں نے کیا۔‘‘
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ جب حضرت آدم رضی اللہ عنہ طواف سے فارغ ہوئے تو فرشتوں سے ملاقات ہوئی انہوں نے آپ کو حج کی مبارک باد دیتے ہوئے عرض کیا :
قَدْ حَجَجْنَا هَذَا الْبَيْتَ قَبْلَکَ بِاَلْفَي عَامٍ.
’’ہم نے آپ سے دو ہزار سال پہلے اس کا حج کیا۔‘‘
فرمایا تم دوران طواف کیا پڑھتے ہو عرض کیا ہم یہ کلمات پڑھتے ہیں :
سُبْحَانَ اﷲِ وَ الْحَمْدُِ ﷲِ وَلَا اِلَهَ اِلاَّ اﷲُ وَاﷲُ اَکْبَرَ.
(ابن جوزی، العلل المتناهية، 2 : 80)
’’اﷲ کی ذات پاک ہے، تمام ثناء و تعریف اﷲ تعالیٰ کے لئے ہے، اﷲ کے سوا کوئی معبود نہیں اور اﷲتعالیٰ سب سے بزرگ و برتر ہے۔‘‘
شیخ ازرقی نے حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ سے نقل کیا ہے کہ ایک مرتبہ جبریل امین رضی اللہ عنہ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت اقدس میں آئے تو وہ غبار آلود تھے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے پوچھا یہ غبار کیسا ہے؟ عرض کیا میں بیت اﷲ کی زیارت کرکے آ رہا ہوں۔
فَازْ دَحَمْتِ الْمَلَائِکَةُ عَلَی الرُّکْنِ فَهَذَا الْغُبَارُ الَّذِی تَرَی مِمَا تَثِيْرُ بِاَجْنِحَتِهَا.
(ازرقی، اخبار مکہ ، 1 : 35) حج کی تعریف
’’حجرِ اسود کے پاس فرشتوں کا ازدحام (ہجوم) تھا یہ وہ غبار ہے جو ان کے پروں کی وجہ سے اڑا۔‘‘
اور انسانوں میں سب سے پہلے حج کرنے والے سیدنا آدم رضی اللہ عنہ ہیں، ابن خزيمہ نے حضرت ابن عباس رضی اﷲ عنہما سے نقل کیا کہ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا حضرت آدم رضی اللہ عنہ نے تمام حج پیدل فرمائے، ان کے حج کی تعداد تین سو اور عمروں کی سات سو ہےپہلے حج کے موقعہ پر عرفات میں جبریل امین رضی اللہ عنہ سے ملاقات ہوئی تو انہوں نے کہا اے آدم آپ کا حج مقبول ہو، ہم نے آپ کی ولادت سے پچاس ہزار سال پہلے اس گھر کا طواف کیا ہے۔ یہ ہوا حج کی تعریف تاریخ اور سب سے پہلے حج کس نے کیا تفصیلی بیان
(صحيح ابن خزيمة، 2798) اور حجۃ الواداع کا اہم پیغام بھی لوگوں کو دیا جاتا ہے