حمزہ علی عباسی اور احمد علی بٹ عمیر جیسوال کے حق میں سامنے آگئے

حمزہ علی عباسی اور احمد علی بٹ عمیر جیسوال کے حق میں سامنے آگئے

پاکستانی معروف اداکار حمزہ علی عباسی اور احمد علی بٹ گلوکار عمیر جیسوال کے حق میں سامنے آگئے۔

اسلام کی خاطر شوبز انڈسٹری میں محدود کام کرنے والے اداکار حمزہ علی عباسی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر عمیر جیسوال کے ہمراہ لی گئی تصویر انسٹااسٹوری میں شیئر کی۔

انسٹااسٹوری میں دونوں دوستوں کو ایک ساتھ جِم میں ورزش کرتے اور کچھ لطیفے شیئر کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

حمزہ علی عباسی نے انسٹااسٹوری کے کیپشن میں لکھا کہ ’کچھ لطیفے کبھی پرانے نہیں ہوتے، رات گئے عمیر جیسوال کے ساتھ جم میں‘۔

اداکار کی انسٹااسٹوری کو گلوکار عمیر جیسوال نے ہنسنے والے ایموجی کے ساتھ ری شیئر بھی کیا ہے۔علاوہ ازیں مزاحیہ اداکار و میزبان احمد علی بٹ بھی گلوکار عمیر جیسوال کی حمایت میں آگے آگئے اور حالیہ کونٹروسی میں صبر وتحمل کا مظاہرہ پیش کرنے پر انہیں داد بھی دی۔

انہوں نے انسٹااسٹوری میں گلوکار کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ میرے بھائی، میرے دوست آپ شیر جیسے دلیر اور سچے انسان ہو، جس کا سونے جیسا دل ہے۔انہوں نے ثناء جاوید اور شعیب ملک کی شادی کا تذکرہ کیے بغیر، عمیر جیسوال کی ہمت کی تعریف کرتے ہوئے مزید لکھا کہ اس کے لیے بہت ہمت چاہئے ہوتی ہے کہ ایسے مشکل وقت میں انسان ثابت قدم رہے۔ مشکلات کا سامنا سب کو کرنا پڑتا ہے لیکن اصل اہمیت اس بات کی ہے کہ ہم ان مشکلات کا سامنا کیسے کرتے، سیکھتے اور زندگی میں آگے بڑھتے یں

انہوں نے گلوکار کے حق میں دعا کرتے ہوئے لکھا کہ زندگی میں آگے بڑھتے رہیں، اللہ آپ کو اور آپ کے خاندان کو ہمیشہ خوش رکھے۔

انہوں نے ثناء جاوید اور شعیب ملک کی شادی کا تذکرہ کیے بغیر، عمیر جیسوال کی ہمت کی تعریف کرتے ہوئے مزید لکھا کہ اس کے لیے بہت ہمت چاہئے ہوتی ہے کہ ایسے مشکل وقت میں انسان ثابت قدم رہے۔ مشکلات کا سامنا سب کو کرنا پڑتا ہے لیکن اصل اہمیت اس بات کی ہے کہ ہم ان مشکلات کا سامنا کیسے کرتے، سیکھتے اور زندگی میں آگے بڑھتے ہیں۔

انہوں نے گلوکار کے حق میں دعا کرتے ہوئے لکھا کہ زندگی میں آگے بڑھتے رہیں، اللہ آپ کو اور آپ کے خاندان کو ہمیشہ خوش رکھے


Posted

in

by

Comments

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے