یمنی حوثیوں نے اسرائیل پر حملے کرنے کی ویڈیو بھی جاری کردی۔حوثیوں کے فوجی ترجمان یحییٰ ساری نے ایک بیان میں کہا کہ ڈرونز کی ایک کھیپ حساس اسرائیلی اہداف پر فائر کی گئی۔اسرائیل میں نشانہ بنائے گئے مقامات پر نقل و حرکت روک دی گئی لیکن اس حملے کی مزید وضاحت نہیں کی گئی ۔یحییٰ ساری نے کہا کہ یہ گروپ فلسطینیوں کی حمایت میں اور غزہ کی پٹی پر اسرائیلی حملے بند ہونے تک مزید فوجی کارروائی کرے گا۔ انصاراللہ کے ترجمان نے کہا کہ اس حملے میں اسرائیل کی حساس تنصیبات ہدف تھیں اور حملوں سے نقصانات واضح نہیں ہوئے۔دوسری جانب اسرائیلی فوج نے ابھی تک حوثیوں کے دعوں پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔گزشتہ دنوں حوثیوں نے اعلان کیا تھا کہ انہوں نے دھماکا خیز مواد سے لدے ڈرون اور کروز میزائل اسرائیلی اہداف پر داغے ہیں۔واضح رہے کہ 7 اکتوبر سے اسرائیل کی جانب سے غزہ پر حملے کیے جارہے ہیں، فلسطینی وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی جارحیت سے مزید 306 فلسطینی شہید ہوئے، جس کے بعد 7 اکتوبر سے اب تک شہید ہونے والے افراد کی تعداد 10 ہزار 328 ہوگئی ہے۔
حوثی باغیوں کے اسرائیلی ٹھکانوں پر حملے
by
جواب دیں