خطبہ حجۃ الوداع کے 15 بہت ضروری پیغام - Today Urdu news

خطبہ حجۃ الوداع کے 15 بہت ضروری پیغام

اللہ کے رسول نے مسلمانوں کے لیے خطبہ حجۃ الوداع میں ململ زندگی گزارنے کا اصول اور ضروری ہدایات ارشاد فرمایا تاکہ لوگ اس پر عمل کرکے اپنی زندگی کو پرسکون بنا سکے سب سے پہلے یہ سمجھیں کہ خطبہ حجۃ الوداع کیا ہے

خطبہ حجۃ الوداع کا مطلب

میدان عرفات میں رسول اللہﷺ نے 9 ذی الحجہ، 10 ہجری [7 مارچ 632 عیسوی] کو آخری خطبہ حج دیا تھا۔ جس کو حجۃ الوداع کہا جاتا ہے آئیے اس خطبے کے اہم نکات کو دہرا لیں، کیونکہ رسول اللہﷺ نے کہا تھا، میری ان باتوں کو دوسروں تک پہنچائیں۔

رسول اللہﷺ نے فرمایا:-

باتوں کو بہت غور سے سنو

۱۔ اے لوگو! سنو، مجھے نہیں لگتا کہ اگلے سال میں تمہارے درمیان موجود ہوں گا۔ میری باتوں کو بہت غور سے سنو، اور ان باتوں کو ان لوگوں تک پہنچاؤ جو یہاں نہیں پہنچ سکے۔

سب مسلمان ایک طرح ہیں

۲۔ اے لوگو! جس طرح یہ آج کا دن، یہ مہینہ اور یہ جگہ عزت و حرمت والے ہیں۔ بالکل اسی طرح دوسرے مسلمانوں کی زندگی، عزت اور مال حرمت والے ہیں [تم اس کو چھیڑ نہیں سکتے]۔

مال اور امنت کا حکم

۳۔ لوگو کے مال اور امانتیں ان کو واپس کرو-

نقصان پہچانا

۴۔ کسی کو تنگ نہ کرو، کسی کا نقصان نہ کرو تا کہ تم بھی محفوظ رہو۔

اللہ کا سوال

۵۔ یاد رکھو، تم نے اللہ سے ملنا ہے اور اللہ تم سے تمہارے اعمال کی بابت سوال کرے گا۔

سود کا خاتمہ

٦۔ اللہ نے سود کو ختم کر دیا، اس لیے آج سے سارا سود ختم کر دو [معاف کر دو]۔

حقوق کا خیال

۷۔ تم عورتوں پر حق رکھتے ہو، اور وہ تم پر حق رکھتی ہیں۔ جب وہ اپنے حقوق پورے کر رہی ہیں تم ان کی ساری ذمہ داریاں پوری کرو۔

عورتوں پر نرمی برتنا

۸۔ عورتوں کے بارے میں نرمی کا رویہ قائم رکھو، کیونکہ وہ تمہاری شراکت دار [پارٹنر] اور بے لوث خدمت گذار رہتی ہیں۔

زنا سے دوری

۹۔ کبھی زنا کے قریب بھی مت جانا۔

۱۰۔ اے لوگو! میری بات غور سے سنو، صرف اللہ کی عبادت کرو، 5 فرض نمازیں ادا کرتے رہو، رمضان کے روزے رکھو، اور زکوۃ ادا کرتے رہو۔ اگر استطاعت ہو تو حج کرو۔

ارکان اسلام

۱۱ ۔ ہر مسلمان دوسرے مسلمان کا بھائی ہے۔ تم سب اللہ کی نظر میں برابر ہو۔ برتری صرف تقوی کی وجہ سے ہے۔

۱۲۔ یاد رکھو! تم کو ایک دن اللہ کے سامنے اپنے اعمال کی جوابدہی کے لیے حاضر ہونا ہے، خبردار رہو! میرے بعد گمراہ نہ ہو جانا۔

اللہ کے پاس حاضر ہونا

۱۳۔ یاد رکھنا! میرے بعد کوئی نبی نہیں آنے والا، نہ ھی کوئی نیا دین لایا جاےَ گا۔ میری باتیں اچھی طرح سے سمجھ لو۔

دو ضروری چیزیں

۱۴۔ میں تمہارے لیے 2 چیزیں چھوڑ کے جا رہا ہوں، قرآن اور میری سنت، اگر تم نے ان کی پیروی کی, تو کبھی بھی گمراہ نہیں ہو گے۔

دوسروں تک پہچانے کا حکم

۱۵۔ سنو! تم لوگ جو موجود ہو، اس بات کو اگلے لوگوں تک پہنچانا۔ اور وہ پھر اگلے لوگوں کو پہنچائیں۔ اور یہ ممکن ہے کہ بعد والے میری بات کو پہلے والوں سے زیادہ بہتر سمجھ [اور عمل کر] سکیں۔

پھر آپ نے آسمان کی طرف چہرہ اٹھایا اور کہا، اے اللہ! گواہ رہنا، میں نے تیرا پیغام تیرے لوگوں تک پہنچا دیا۔ یہ اہم حجۃ الوداع کا خطبہ سب کے لیے اہم ہے

نوٹ: اللہ ہمیں ان لوگوں میں شامل کرلے، جو اس پیغام کو سنیں/پڑھیں اور اس پر عمل کرنے والے بنیں۔ اور اس کو آگے پھیلانے والے بنیں۔ اللہ ہم سب کو رسول اللہﷺ کی محبت و سنت عطا کرے اور آخرت میں جنت الفردوس میں ان کے ساتھ عطا کرے، آمین-