دعوت اسلامی کے مدارس کا نصاب تعلیم بہت ہی عمدہ - Today Urdu news

دعوت اسلامی کے مدارس کا نصاب تعلیم بہت ہی عمدہ

دعوت اسلامی کے پاس متعدد قسم کے مدارس ہیں۔جس ادارہ میں درس نظامی کی تعلیم ہوتی ہے,اس کو جامعۃ المدینہ کہا جاتا ہے۔ دعوت اسلامی نے درس نظامی کے لئے دو قسم کا نصاب تعلیم ترتیب دیا ہے۔یہ دونوں نصاب تعلیم تمام جامعات المدینہ میں نافذ العمل ہیں۔درجہ سادسہ میں عالمیت کی سند دی جاتی ہے اور درجہ ثامنہ میں فضیلت کی سند تفویض کی جاتی ہے۔دونوں نصاب تعلیم آٹھ سالہ ہیں اور اس سے قبل تین درجات ابتدائی تعلیم کے واسطے خاص ہیں۔ابتدائی درجات کے نصاب میں دینی وعصری ہر دو قسم کے مضامین شامل ہیں۔تجوید وقرأت پر خصوصی توجہ دی گئی ہے۔مجموعی طور پر یہ گیارہ سالہ نصاب تعلیم ہے۔حسب لیاقت مطلوبہ درجہ میں امیدوار کا داخلہ لیا جاتا ہے۔

دعوت اسلامی کے آٹھ سالہ نصاب تعلیم کی تفصیل

مروجہ نصاب تعلیم: اس نصاب تعلیم میں دینی علوم کی کثرت ہے اور درجہ اولی سے درجہ سادسہ تک انگلش اور کمپیوٹر کی تعلیم دی جاتی ہے۔اسی قسم کا نصاب تعلیم دیگر جامعات ومدارس میں بھی رائج ہے۔

(2)مشترکہ نصاب تعلیم: اس نصاب تعلیم میں درجہ اولی سے درجہ خامسہ تک چالیس فی صد عصری مضامین شامل نصاب ہیں اور ساٹھ فی صد درس نظامی کے مضامین داخل نصاب ہیں۔درجہ خامسہ تک بارہویں کلاس تک کے مضامین داخل نصاب ہیں اور بارہویں کلاس(انٹرمیڈیٹ)کا امتحان NIOS(نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف اوپن اسکولنگ) یا C.B.S.E بورڈ سے دلانے کا اہتمام ہے۔

یہ دوسرا نصاب تعلیم عصر حاضر کے خوب مطابق ہے۔بہت سے والدین کی خواہش ہوتی ہے کہ ہمارے بچے دینی ودنیاوی ہر قسم کی تعلیم سے آراستہ ہوں,انہیں چاہئے کہ جامعۃ المدینہ میں اپنے بچوں کو داخل کریں اور مشترکہ نصاب تعلیم کو منتخب کریں۔ دعوت اسلامی کے مدارس میں تربیتی نظم اور انتظامی امور بھی قابل تحسین ہیں۔

ہم بہت دنوں سے اس بات کے متمنی تھے کہ بڑے مدارس میں مشترکہ نصاب تعلیم رائج کیا جائے اور بہت سے علمائے کرام بھی اسی بات کے مؤید تھے۔ جس کی وجہ سے دعوت اسلامی کے بچوں کی تعلیم و تربیت کافی اچھی ہوتی ہے

دعوت اسلامی کے نصاب کے لیے دعا

اللہ تعالی نے دعوت اسلامی کو اس منصوبہ کی تکمیل کا اعزاز بخشا۔دعوت اسلامی کے حسن انتظام سے بھی عوام وخواص متعارف وآشنا ہیں۔مشہور مقولہ ہے: دیر آید درست آید