دنیا کو پتہ ہے پی ٹی آئی ملک کی واحد وفاقی جماعت ہے: بیرسٹر گوہر

دنیا کو پتہ ہے پی ٹی آئی ملک کی واحد وفاقی جماعت ہے: بیرسٹر گوہر

پاکستان تحریکِ انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ پوری دنیا کو پتا ہے کہ پی ٹی آئی اس وقت ملک کی واحد وفاقی جماعت ہے۔

قومی اسمبلی میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز پاکستان تحریکِ انصاف کا یومِ تاسیس تھا، آئین اور الیکشن ایکٹ اس کی اجازت دیتا ہے کہ ہم ایونٹس منعقد کریں۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہمارے ایونٹ کو خراب کیا گیا تمام چیزیں اٹھا کر لے گئے، ہمارا یوم تاسیس کا کیک تک لے گئے، ہمیں اپنا ایونٹ منتقل کرنا پڑا۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس وقت بھی کوئی حکومتی نمائندہ ایوان میں موجود نہیں ہے، ہمارے ساتھ جس طرح کی زیادتی ہو رہی ہے چیئر کی جانب سے کوئی رولنگ نہیں آ رہی


Posted

in

,

by

Comments

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے