انسان ایک ایسا ذوروح ہے جسے زوردار لطیفہ اور جوکس سننا اور پڑھنا بہت پسند ہوتا ہے اس لیےاردو کا بہترین دو جوکس حکایت کی صورت میں پیش کیا جائےگا خوب پڑھیں اور مسکرائیں
ابو کے ساتھ اسپتال میں – زوردار لطیفہ
مرد مرد ھوتا ھے*


*ایک دفعہ ابو جان کے ساتھ انڈس ہسپتال جانا ہوا جہاں پر ابو کا معائنہ ایک نوجوان لیڈی ڈاکٹر نے کیا،*

*جو خوبصورت ہونے کے ساتھ ساتھ بہت زیادہ بااخلاق بھی تھیں،*

*تمام مریضوں سے بہت اچھے طریقے سے پیش آ رہی تھیں اور مکمل تفصیل سے ابو کا معائنہ کر رہی تھیں۔*
*ابو کو بلڈ پریشر اور شوگر دونوں کا مسئلہ ہے اور اس دن چونکہ ہم سفر میں تھے(میرے لئیے رشتہ دیکھنے گئے تھے)*
*تو اتفاقاً ابو نے دونوں کی دوائی بھی نہیں کھائی ہوئی تھی تو اس وجہ سے بلڈ پریشر بھی ہائی تھا اور شوگر بھی تو وہ لیڈی ڈاکٹر صاحبہ ابو جان پر اتنی حجت سے غصہ کرنے لگیں جیسے اپنی بہو یا بیٹی کرتی ہے کہ آپ دوائیاں وقت پر نہیں کھاتے اپنی صحت کا دھیان نہیں رکھتے وغیرہ وغیرہ اور میں یہ سب کچھ ساتھ کھڑا دیکھ رہا تھا۔*
*اسی دوران کسی نرس نے اس لیڈی ڈاکٹر کو پکارا ” ڈاکٹر سدرہ ذرا اس مریض کے رپورٹ تو چیک کریں”۔*
*سدرہ نام سنتے ہی میرے دل میں پیدا ہونے والے نیکی کے جذبے نے قلابازی کھائی اور میں نے ابو کے کان میں جا کر کہا “*
*ابو اگر ڈاکٹر سدرہ ہمارے اپنے گھر میں ہوتیں تو آپکا کتنا دھیان رکھتیں،*
*آپکا بلڈ پریشر اور شوگر وقت پر چیک کرتیں آپکو دوائیاں وقت پر کھلاتی”۔*
*ابو نے یہ سب سن کر کہا “*
*بیٹا تمہاری بات تو ٹھیک ہے’*
*لیکن اب میری شادی کی عمر نہیں ہے اور تمہاری اماں بھی تو نہیں مانیں گی” یہ تھا پہلا زوردار لطیفہ
میری چپل ٹوٹ گئی پھر کیا ہوا جانیں
ایک دن میں جا رہا تھا یہ بھی ایک زوردار لطیفہ ہے پورا پڑھیں

میری چپل ٹوٹ گئ

اب چپل تو موچی سیتا ہے
سیتا تودرزی بھی ہے

درزی تو کپڑے سیتاہے
کپڑے تو رنگین ہو تے ہے

رنگین تو لوٹا بھی ہوتا ہے
لوٹا تو واش روم میں ہوتا ہے

واش روم میں تو نل بھی ہوتا ہے
نل تو لوہے کا ہوتا ہے

لوہے کی تو استری بھی ہوتی ہے
استری تو گرم ہوتی ہے

گرم تو کسٹرڈ بھی ہوتا ہے
کسٹرڈ تو پیلا ہوتا ہے

پیلا تو چوزا بھی ہوتا ہے
چوزا تو انڈے سے نکلتا ہے

انڈہ تو سفید ہوتا ہے
سفید تو دودھ بھی ہوتا ہے

دودھ تو گاۓ دیتی ہے
گاۓ تو کالی ہوتی ہے

کالا تو بنگالی بھی ہوتا ہے
بنگالی تو پان کھاتا ہے

پان تو لال ہوتا ہے
لال تو گلاب بھی ہوتا ہے
گلاب میں تو کانٹے ہوتے ہے
کانٹے تو مچھلی میں بھی ہوتے ہے
مچھلی تو پانی میں ہوتی ہے
پانی میں تو بوٹ بھی ہوتی ہے
بوٹ میں تو لوگ چلتے ہیں
لوگ تو روڈ پر بھی چلتے ہے
روڈ پر تو میں بھی چلتا ہوں
چلنے سے یاد آیا میری تو چپل ٹوٹ گی تھی
یہ دو اردو کے زوردار لطیفہ تھا جو کہ آپ کے لیے تیار کیا گیا تھا امید ہے آپ کو ضرور پسند آیا ہوگا