زیادہ پالیسی ریٹ، قرض و سود کی ادائیگی پر اخراجات میں کتنے فیصد اضافہ ہو گیا ؟ اہم تفصیلات جاری

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)موجودہ مالی سال کے پہلے 5 ماہ کے دوران پاکستان کا قرض کی ادائیگیوں اور اصل زر کی واپسی پر آنے والا خرچ زیادہ پالیسی ریٹس کی وجہ سے گزشتہ مالی سال 2023 کے دوران اسی مدت میں قرض کی نسبت 74 فیصد بڑھ گیا ہے۔

"جیو نیوز ” کے مطابق  مالی محاذ پر ابھرتا ہوا ایک اور چیلنج یہ ہے کہ صوبوں کی جانب سے پیدا کی جانے والی اضافی آمدنی اسی عرصے کے دوران 107.9 ارب پرکھڑی ہے جبکہ گزشتہ مالی سال کے دوران اسی عرصے کے دوران یہ 202.5 ارب روپے تھی ۔اب بڑا چیلنج ادائیگیوں پر بڑھتا ہوا سود ہے جو کہ بلند پالیسی ریٹ( شرح سود ) کی وجہ سے ہیں جنہوں نے موجودہ اخراجات میں بڑا اضافہ کردیا ہے۔ تاہم حکومت سود پر آنے والے اخراجات کو قابو میں لانے کےلیے تمام تر کوششیں کر رہی ہے جو کہ جولائی نومبر 2024 کے دوران پرائمری سرپلس میں اضافے سے ظاہر ہوتی ہیں۔


Posted

in

by

Tags:

Comments

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے