سابق وزیر اعلٰی بلوچستان جام کمال کی مسلم لیگ ن میں شمولیت

سابق وزیراعلی بلوچستان جام کمال نے پاکستان مسلم لیگ ن میں شرکت کا باقاعدہ اعلان کردیا۔

 

تفصیلات کے مطابق میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کے دوران صحافی نے جام کمال سے سوال کیا کہ کیا آپ مسلم لیگ ن میں شامل ہورہے ہیں؟ جس پر انہوں نے جواب دیا کہ جی آج ملاقات ہے. 6 بجے باقاعدہ اعلان کرونگا۔جام کمال کا کہنا تھا کہ کوشش ہے بہتر ٹیم بنا کر بلوچستان کو آگے لے کر جائیں۔ بہت عرصے سے مختلف سیاسی جماعتوں سے رابطے میں ہیں۔

 

خیال رہے کہ سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف 2 روزہ دورے پر کوئٹہ میں موجود ہیں۔ انکے ہمراہ پارٹی صدر شہباز شریف اور چیف آرگنائزر مریم نواز بھی موجود ہیں۔

Comments

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے