سبق آموز دل چھلینے والی 4 سچی حکایت - Today Urdu news

سبق آموز دل چھلینے والی 4 سچی حکایت

۱سچی حکایت ایک دکاندار سے پوچھا گیا کس طرح اس چھوٹی اور بند گلی میں اپنی روزی روٹی کما لیتے ہو؟ دکاندار نے جواب دیا: میں جس سوراخ میں بھی چھپ جاؤں موت کا فرشتہ مجھے ڈھونڈ نکالے گا تو یہ کس طرح ممکن ہے رزق والا فرشتہ مجھے نہ ڈھونڈ سکے اس سچی حکایت سے معلوم ہوا کہ توکل کرنے والے کو اللہ کبھی بھی بھوکا سونے نہیں دیتا

سچی حکایت نمبر 2

۲۔حکایت دوم ایک نیک اخلاق وکردار کا حامل لیکن غریب لڑکا کسی کے گھر اس کی بیٹی کا رشتہ لینے گیا، بیٹی کا باپ بولا: تم غریب ہو اور میری بیٹی غربت اور تکالیف کو برداشت کرنے کی سکت نہیں رکھتی اس لئے میں تمہیں اپنی بیٹی کا رشتہ نہیں دے سکتا۔ پھر ایک بداخلاق و بدکردار لڑکا اسی لڑکی کا رشتہ لینے گیا تو اس کاباپ رشتہ دینے کیلئے راضی ہوگیا اوراس کے، بداخلاق ہونے کے بارے میں یہ کہا اللہ اس کو ہدایت دے گا انشاءاللہ تو اس کی بیٹی نے کہا: باباجان کیا جو اللہ ہدایت دے سکتا ہے وہ رزق نہیں دے سکتا ؟؟؟ یا ان دونوں خداؤں میں کوئ فرق ہے؟ ۳

سچی حکایت نمبر 3

۔حکایت سوم حاتم طائی سے پوچھا گیا، تجھ سے زیادہ بھی کوئ سخی ہے؟کہا: ہاں ہے وہ مرد جس کی دو بھیڑیں تھیں ایک کو ایک رات میرے لئے ذبح کیا تو میں نے اسکے جگر کے لذیذ ہونے کی تعریف کی دوسرے دن صبح اس نے میرے لئے دوسری بھیڑ کو بھی ذبح کیا اور میرے لئے کباب بنائے۔پوچھا گیا تو نے اس کے ساتھ کیا کیا؟ کہا کہ میں نے اسکو پانچ سو بھیڑیں دیں توکہا کہ پھر آپ اس سے زیادہ سخی ہوئے؟ توحاتم نے کہا نہیں اس کے پاس جوکچھ تھا اس نے مجھے دیا جبکہ میں نے اپنے مال میں تھوڑا سا مال اس کو دیا

۴سچی حکایت نمبر 4

ایک عارف سے پوچھا گیا اللہ کو کیسے پایا؟ تواس نے کہا اللہ طاقت رکھتا ہے وہ میری کلائی کو پکڑے لیکن وہ ہمیشہ میرا ہاتھ پکڑ کے مجھے سیدھی راہ دکھا دیتا ہے