سعودی عرب: موٹرسائیکل سواروں کے لیے نئے ضوابط جاری

سعودی عرب میں ٹریفک پولیس نے موٹر سائیکل سواروں کے لئے نئے ضوابط جاری کردیئے، جس میں انہیں خبردار کیا گیا ہے کہ غیرمعمولی سامان لے جانے پر 300 ریال تک چالان کیا جاسکتا ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ٹریفک پولیس کی جانب سے موٹرسائیکل سواروں کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ بہت زیادہ یا بڑا سامان جس سے نہ صرف انہیں بلکہ دوسروں کی زندگی بھی خطرے میں پڑ سکتی ہو کسی بھی صورت میں موٹرسائیکل پر نہ رکھا جائے۔

  • ٹریفک پولیس کے مطابق غیرمعمولی سامان موٹرسائیکل پر رکھنا قانون شکنی شمار کی جاتی ہے جس پر 150 سے 300 ریال تک چالان کیا جا سکتا ہے۔ٹریفک پولیس کا مزید کہنا تھا کہ موٹرسائیکل سواروں کو چاہیے کہ وہ قواعد کا خیال رکھتے ہوئے ڈرائیونگ کریں تاکہ خود بھی محفوظ رہیں اوران کی وجہ سے کسی دوسرے شخص کو مشکل صورتحال کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

Posted

in

by

Comments

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے