سیالکوٹ سے قومی اسمبلی کی نشست کیلئے عثمان ڈار کی والدہ کے کاغذات نامزدگی مسترد

ریحانہ ڈار نے خواجہ آصف کے مقابلے میں کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے۔ فوٹو فائل
ریحانہ ڈار نے خواجہ آصف کے مقابلے میں کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے۔ فوٹو فائل

سیالکوٹ سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 71 سے پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما عثمان ڈار کی والدہ کے کاغذات نامزدگی مسترد ہو گئے۔

ریٹرننگ افسر نے این اے 70 سیالکوٹ سے عثمان ڈار کی والدہ ریحانہ ڈار کے کاغذات نامزدگی مسترد کیے جبکہ این اے 71 سیالکوٹ سے عمر ڈار کی اہلیہ اروبا ڈار کے کاغذات نامزدگی بھی مسترد ہو گئے۔

ساس بہو نے سیالکوٹ سے مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما خواجہ آصف کے مقابلے میں کاغذات جمع کرائے تھے۔

آر او نےکاغذات میں سوشل سکیورٹی واجبات کی عدم ادائیگی اور اثاثے ظاہر نہ کرنے پر دونوں کے کاغذات نامزدگی مسترد کیے۔

یاد رہے کہ چند روز قبل عثمان ڈار نے اپنے گھر پر پولیس چھاپے کا الزام خواجہ آصف پر عائد کرتے ہوئے کہا تھا کہ انہوں نے میرے گھر پولیس بھجوائی اور پولیس نے میری والدہ کے کپڑے بھی پھاڑ ڈالے جبکہ خواجہ آصف نے جیو نیوز کے پروگرام میں عثمان ڈار کے اس الزام کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا کہ معاملے کی ہر سطح پر تحقیقات کروا لی جائے، میرا اس معاملے سے کوئی تعلق نہیں ہے، عثمان ڈار کو شرم آنی چاہیے کہ وہ سیاست کے لیے اپنی والدہ کی عزت کو داؤ پر لگا رہے ہیں۔

سابق وزیر دفاع نے الزامات عائد کرنے پر عثمان ڈار اور ان کی والدہ کو ایک ارب روپے ہرجانے کا نوٹس بھی بھجوا دیا ہے۔


Posted

in

by

Comments

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے