شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن،4دہشت گرد ہلاک

شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن،4دہشت گرد ہلاک

شمالی وزیرستان  میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 4دہشت گردوں کوجہنم واصل کردیاگیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے میرعلی میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا،شدید فائرنگ کے تبادلے میں  انتہائی مطلوب دہشتگرد کمانڈر تبسم عرف قدرمان مارا گیا دہشت گرد کمانڈر تبسم کا ساتھی ساجد عرف سرکنڈی بھی سیکورٹی فورسز کے ہاتھوں ہلاک ہو گئے۔ترجمان پاک فوج کے مطابق  دوسری کارروائی ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کلاچی میں کی گئی ۔شدید فائرنگ کے تبادلے میں 2دہشت گرد مارے گئے۔ہلاک ہونے والے دہشت گردوں سے ہتھیار اور بارودی مواد برآمد،دہشت گرد سکیورٹی فورسز کے خلاف کارروائیوں کے ساتھ عام شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ اور بھتہ خوری میں بھی ملوث تھے۔آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گرد قانون نافذ کرنے والے اداروں کو انتہائی مطلوب تھے۔ علاقے میں کسی دوسرے دہشت گرد کو ختم کرنے کے لیے کلئیرنس آپریشنز کیے گئے علاقہ مکینوں نے کارروائیوں کو سراہا اور دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے بھرپور تعاون کا اظہار کیا۔


Posted

in

by

Tags:

Comments

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے