ہم میں سے ہر ایک کو ہنسنا اور مسکرانا پسند ہے ٹوڈے اردو نیوز نے آپ کے لیے بہترین چٹکلہ جمع کیا ہے ممکن ہے جس کو آج تک آپ نے نہیں سنا ہو پڑھیں اور خوب مسکرائیں
بہترین چٹکلہ ٹرین پر
ٹرین روانہ ہوئی تو ایک مسافر نے سلسلہ کلام شروع کرتے ہوئے اپنے ہم سفر سے پوچھا: ’’آپ کہاں کے رہنے والے ہیں؟‘‘ ’’فلاں شہر کا باشندہ ہوں!‘‘ ’’خوب! میں بھی وہیں رہتا ہوں۔‘‘ ’’کس محلے میں رہائش ہے؟‘‘ ’’فلاں محلے میں!‘‘ ’’بہت خوب! میں بھی وہیں رہتا ہوں، آپ کا مکان کس جگہ ہے؟‘‘ مخاطب نے محل وقوع بتایا تو وہ صاحب اچھل پڑے اور بولے: ’’کمال ہے صاحب ،حد ہو گئی میں بھی اسی مکان میں رہتاہوں۔‘‘ اس پربرابر والی سیٹ پر بیٹھے ہوئے ایک مسافر سے نہ رہا گیا بولا: ’’صاحب! آپ عجیب قسم کے لوگ ہیں۔ ایک ہی مکان میں رہتے ہیں اور ایک دوسرے کو نہیں جانتے۔‘‘ اس پر ان میں سے ایک نے کہا: ’’آپ خاموش رہیے جناب! ہم دونوں باپ بیٹے ہیں۔ یہ گفتگو صرف وقت گزارنے کے لیے ہو رہی ہے۔‘‘ اس طرح کے اردو کے بہترین لطیفہ پڑھنے سے دل کو سکون ملتا ہے اور دل خوش ہوتا ہے
بہترین چٹکلہ لڑکی پر
اک بار برتن مانجنے والی مشین آجائے مجھےاپنے گردے بیچنے پڑے تب بھی لونگی
بہترین چٹکلہ ڈرائیور پر
نیشنل ہائی وے پر ایک پولیس نے روک کر کہا۔۔۔۔۔۔ آپ سیٹ بیلٹ لگا کر گاڑی ڈرائیو کر ہے ہیں اس لئے آپکو انعام میں دو ہزار روپے دیئے جاتے ہیں۔۔۔۔ آپ اس انعام کا کیا کریں گے ؟؟؟؟

اس شخص نے خوشی سے جواب دیا میں ان پیسوں سے ڈرائیونگ لائسنس بناؤں گا

ساتھ والی سیٹ پر بیٹھی اسکی ماں بولی اسکی بات کا یقین مت کرنا یہ شراب کے نشے میں کچھ بھی بول دیتا ہے۔۔۔ ساتھ ہی پیچھے بیٹھے باپ کی آنکھ کھلی پولیس کو دیکھ کر بولا مجھے پہلے ہی یقین تھا چوری کی گاڑی میں ہم زیادہ دور نہیں جا سکتے۔۔۔۔۔۔۔ اتنے میں ڈکی سے آواز آئی بھائی ہم نے بارڈر پار کر لیا…؟؟؟؟
شوہر اور بیوی پر بہترین چٹکلہ
بیوی : آٹا کہاں سے لائے تھے ؟ شوھر : کیوں کیا ھوا .. بیوی : ساری روٹیاں جل گئی ہیں
بہترین چٹکلہ دوکان پر
دوکان پر لکھا تھا شادی کا تمام سامان دستیاب ہے میں نے دلہن مانگی

مجھے دھکے دے کر باہر کر دیا
تھوڑاسامسکرائیں اردو بہترین چٹکلہ پر
ایک شخص پہاڑی کے راستے سے گزر رہا تھا۔ اچانک اس کی آواز آئی “رکو” وہ رک گیا۔ وہ رکتے ہی اس کے سامنے ایک بڑی چٹان گر گئی۔ وہ آواز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے آگے بڑھا۔

کچھ دن بعد ، وہ شخص پھر کہیں جارہا تھا۔ تب وہی آواز آئی .. رکو۔” وہ رک گیا۔ تب ایک کار اس کے پاس سے بہت تیزی سے گزری۔ اس نے پھر آواز کا شکریہ ادا کیا۔ اور پوچھا ، “بھائی تم کون ہو؟” کون بار بار میری جان بچا رہا ہے؟ ” آواز آئی ،

“حفاظت کرنے والا … فرشتہ۔” اس نے پھر شکریہ ادا کیا اور روتے ہوے پوچھا : شادی کے وقت اپ کہاں تھے بھائ ؟
جواب آیا ۔۔۔ اور بجاو DJ زور زور سے۔۔۔ آواز تو اس وقت بھی لگائ تھی!
جنرل نالج کا سوال. شادی والے دن دولہن کو بھوک کیوں نہیں لگتی
آج میں بازار گیا ایک گھر پہ لکھا تھا “یہ مکان بیچنا ہے

میں نے بھی نیچے لکھ دیا ٹھیک ہے بیچ دو مجھے کوئی اعتراض نہیں
بالوں کیلئے نادر نسخہ! بارش کا پانی پیتل کےبرتن میں جمع کرلیں_ اسےچار دن تک مسلسل چھاؤں میں رکھیں_ پانچویں دن اسےبالوں کولگائیں_ *بال گیلےہوجائیں گے*
اپنا درد سنانے بیٹھا جیسے ہونٹ جلانے بیٹھا سمجھ نہ پایا کیا سمجھاؤں جب خود کو سمجھانے بیٹھا عرصہ پہلے بکھر گیا تھا کرچیں آج اٹھانے بیٹھا کمرے کا سارا سناٹا آ کر پھر سرہانے بیٹھا دیکھیں کیا کیا تہمت لے گا وہ کردار بچانے بیٹھا
26 : چراغ حسن حسرت / ناقل : ابو عبیداللہ مہاراشٹر کسی نے چراغ حسن حسرت سے کہا : ” منٹو نے آپ کے بارے میں لکھا ہے کہ آپ تو محض ایک لغت ہیں۔ جس میں مشکل الفاظ کے معنی دیکھے جا سکتے ہیں۔”

حسرت نے تلملا

کر جواب دیا : اور منٹو ایک فحش ناول ہے جس کے مطالعہ سے جنسی یتیم اپنی پیاس بجھاتے ہیں