صفر المظفر یہ اسلامی مہینوں میں سے ایک ہے اس کا آخری بدھ میں پرہ نہیں کیا کیا بدعات رائج پاگئی ہیں یعنی کہ صفر کا آخری بدھ منانا یہ ایک بلا سے کمم نہیں اسی لیے اس کع متعلق ضروری احکام سمجھیں گے کہ صفر کا آخری بدھ منانا اسلام میں کیسا ہے کا آخری بدھ منانا
صفر کا آخری بدھ
ماہ صفر کا آخری بدھ کا دن منانے کے متعلق صدرُ الشَّریعہ ، بدرُ الطَّریقہحضرتِ علّامہ مولانامفتی محمد امجد علی اعظمی علیہ رحمۃُ اللہِ القویلکھتے ہیں :ماہ صفر کا آخر چہار شنبہ(بُدھ) ہندوستان میں بہت منایا جاتا ہے، لوگ اپنے کاروبار بند کردیتے ہیں ، سیر و تفریح و شکار کو جاتے ہیں ، پُوریاں پکتی ہیں اور نہاتے دھوتے خوشیاں مناتے ہیں اور کہتے یہ ہیں کہ حضورِ اقدسصلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے اس روز غسلِ صحت فرمایا تھا اور بیرونِ مدینہ طیبہ سیر کے لیے تشریف لے گئے تھے۔ یہ سب باتیں بے اصل ہیں بلکہ ان دنوں میں حضور اکرم صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم کا مرض شدت کے ساتھ تھا، وہ باتیں خلافِ واقع ہیں۔اور بعض لوگ یہ کہتے ہیں کہ اس روز بلائیں آتی ہیں اور طرح طرح کی باتیں بیان کی جاتی ہیں سب بے ثبوت ہیں۔(بہار شریعت ،۳/۶۵۹)
یہاں سے معلوم ہوا کہ صفر کا آخری بدھ منانا یہ ایک غلط رواج ہے