عاشورہ کےدن( دس محرم کو)یعنی آج یہ 4 کام ضرور کریں - Today Urdu news

عاشورہ کےدن( دس محرم کو)یعنی آج یہ 4 کام ضرور کریں

(نوٹ) عمل کرنے سے پہلے عاشورہ کےدن اس مضمون کوایک بار ضرور پڑھیں۔ آپ سے التجا ہے۔
آپ کا ایمان تازہ ہوجائے گا۔ ان شاءاللہ تعالیٰ


پہلے ایک بار مکمل پڑھیں تو سہی۔
محرم الحرام کی دس تاریخ یعنی عاشورہ کےدن کومسلمانان اہلسنت خود بھی نیکیاں کریں اوردوسرے کوبھی نیکیاں کرنے کی ترغیب دلائیں۔
کیونکہ محرم الحرام۔ میں یومِ عاشورہ کے اعمال کوبہت بڑی فضیلت وبزرگی حاصل ہے۔

عاشورہ کےدن پانی پلائیں


(1)جو شخص عاشورہ کے دن پانی کا ایک گھونٹ کسی کو پلائے تو اللہ تعالی اس شخص کو سب سے بڑی پیاس کے دن ایسا جام پلائے گا کہ اس کے بعد پھر وہ کبھی بھی پیاسا نہ ہوگا اور وہ بندہ بارگاہ مولی میں ایسا ہوگا کہ گویا اس نے پل بھر کے لیے بھی نافرمانی نہیں کی۔ (فضائل یوم عاشورہ ص٢٠)
لہذا کسی کو آج ضرور پانی پلائے زیادہ نہ ہوسکےتو دو چار پانی کے بوتل ہی کسی کو دے دیں اس فضیلت کوحاصل کرنے کی نیت سے۔ یہ محرم الحرام پر بہترین مضمون ہے

عاشورہ کےدن صدقہ کریں


(2) اور جس شخص نے یوم عاشورہ میں کوئی چیز صدقہ کیا تو وہ ایسا ہے کہ جیسے اس نے کبھی بھی کسی سائل کو واپس نہیں لوٹ آیا(فضائل یوم عاشورہ ص٢٠)
لہذا آج ضرور کچھ نہ کچھ صدقہ کریں۔ چاہے دس بیس سو پچاس ہی کیوں نہ ہو۔

یتیم کے سر پر ہاتھ پھیرے


(3) اور جس شخص نے عاشورا کے دن کسی یتیم کے سر پر دست شفقت پھیرا اور اس کے ساتھ بھلائی کیا تو گویا اس نے بنی آدم کے تمام یتیموں کے ساتھ بھلائی کیا۔ (فضائل یوم عاشورہ ص٢٠)
لہذا آج کسی یتیم کوتلاش کرکے ضرور کچھ ان کی خدمت کریں۔

مریض کی عیادت کریں


(4) اور جس نے عاشورہ کے دن کسی مریض کی عیادت کی تو گویا اس نے تمام اولاد آدم کے مریضوں کی عیادت کی۔(فضائل یوم عاشورہ ص٢٠)
لہذا آج ضرور کسی مریض کو تلاش کرکے اس کی عیادت کریں۔ یہ تو آپ نے جان لیا کہ کہ کعن سےکام کرنا ہے لیکن ان کاموں کو بھی جان لیں کہ محرم میں کون سی کام نہ کیا جائے تاکہ دونوں چیز کا فائدہ حاصل ہو اور سعادت دارین نصیب ہو