سب سے پہلے عاشورہ کے روزے کی فضیلت جان لیں حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالی عنہما سے مروی ہے کہ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے عاشورہ کے دن کا روزہ رکھا اور اس کے روزہ کا حکم فرمایا تو صحابہ نے عرض کیا یا رسول اللہ! یہ وہ دن ہے کہ جس کی یہود اور عیسائی تعظیم کرتے ہیں تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اس کو صحیح سے سمجھ جائیں تاکہ عاشورہ کے روزے کی فضیلت حاصل ہوجائے آقا نے فرمایا : اگر میں سال آئندہ دنیا میں باقی رہا تو نویں محرم کا بھی روزہ رکھوں گا(مشکوۃ ص١٧٩) عاشورہ کے روزے کی فضیلت یہ ہے
اسی لئے فقہائے کرام فرماتے ہیں سنت یہ ہے کہ محرم کی نویں اور دسویں دونوں تاریخ کو روزہ رکھے”یا دسویں اور گیارہویں کو روزہ رکھے”(خطبات محرم ص٤٦١) تاکہ عاشورہ کے روزے کی فضیلت حاصل
یومِ عاشورہ کے اعمال – عاشورہ کے روزے کی فضیلت
اعمال عاشورہ میں سے آپ نے عاشورہ کے روزے کی فضیلت جان لیا اس دن غسل کرنابھی ہے کہ” اللہ تعالی اس رات میں چاہ زمزم کو تمام پانیوں کی طرف کھول دیتا ہے پس جس شخص نے اس رات میں غسل کیا وہ پورے سال بیماریوں سے محفوظ رہے گا”۔ (فضائل یومِ عاشورہ ص٢٣)
یوں ہی یومِ عاشورہ(یعنی دسویں محرم)کے دن مختلف اناج مثلاًچنا، دال،گیہوں،چاول وغیرہ ڈال کر کھچڑاوغیرہ پکاناچاہیے۔کیونکہ اس کی بڑی برکتیں اور فضیلتیں آئی ہیں۔
اور الگ الگ ریاستوں میں مختلف اندازوں میں عاشقان حضرت امام حسین ورفقاء حضرت امام حسین رضی اللہ عنہم کھچڑا وغیرہ پکاتےبھی ہیں اور کھلاتے بھی ہیں۔
حضرت ابن مسعود رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم ارشاد فرماتے ہیں :
جو شخص عاشورہ کے دن اپنے گھر والوں پر کھانے پینے میں کشادگی کرے گا سال بھر تک برابر کشادگی میں رہے گا۔ (خطبات محرم ص٤٦١)ماثبۃ بالسنۃ ص١٠)
عاشورہ کے روزے کی فضیلت عاشورہ کے دن بہت سے کام نہ کرنا چاہیے
امولانا محمد محمود سعدی رضوی، دربھنگوی۔موجودہ پِرنسپل دارالعلوم غریب نواز،الٰہ آباد)
اللہ پاک ہمیں خلوص کے ساتھ ایسےکھانے پکواکر دسویں محرم الحرام کے دن غرباء اور مساکین کو کھلانے کی توفیق عطا فرمائے۔ اور دارین کی خوشیاں نصیب فرمائے۔
تحریر:ابوضیاءغلام رسول سعدی،آسوی،قادری، چشتی، اشرفی رضوی، برکاتی۔(خلیفہ مشائخ بریلی وکچھوچھہ)
بانی:شیخ شیر محمد اکیڈمی۔ بوہر، پوسٹ تیلتا،ضلع کٹیہار بہار۔8618303831
(خطیب وامام مسجد علی، بلگام کرناٹک انڈیا) یہ ہے عاشورہ کے روزے کی فضیلت
مورخہ ٨محرم ١٤٤٤ھ بمطابق ٧/اگست ٢٠٢٢ءبروزاتوار