- کولمبو
ورلڈکپ میں ٹیم کی ناقص کارکردگی پر سری لنکن کرکٹ بورڈ کو فارغ کردیاگیا۔رانا ٹنگا کو بورڈ کا عبوری چیئرمین مقرر کر دیاگیا۔تفصیلات کے مطابق سری لنکا کے وزیر کھیل روشن رانا سنگھے نے کرکٹ بورڈ کو فارغ کیا،سری لنکن وزیر کھیل کے کرپشن کے الزامات پر بورڈ سے تعلقات کشیدہ تھے،سری لنکن وزیر کھیل نے پورے سری لنکن کرکٹ بورڈ سے استعفوں کا مطالبہ کیاتھا۔
دوسری جانب کرپشن الزامات کی تحقیقات کیلئے سری لنکن وزیر کھیل نے 7رکنی پینل تشکیل دیدیا گیا،1996ورلڈکپ فاتح ٹیم کے کپتان ارجنا رانا ٹنکا کو ذمے داری سونپ دی گئی ،رانا ٹنگا کو سری لنکن کرکٹ بورڈ کا عبوری چیئرمین مقرر کیاگیاہے۔