عراقی مسلح گروپوں نے اعلان کیاکہ انہوں نےعراق کے اربیل ہوائی اڈےپر ایک امریکی اڈے کو ڈرون سےنشانہ بنایا جس میں طیارے نے ’’براہ راست اپنے ہدف کو نشانہ بنایا۔‘‘
عراقی مسلح گروپوں نے اعلان کیاکہ انہوں نےعراق کے اربیل ہوائی اڈےپر ایک امریکی اڈے کو ڈرون سےنشانہ بنایا جس میں طیارے نے ’’براہ راست اپنے ہدف کو نشانہ بنایا۔‘‘عراقی گروپوں نےٹیلی گرام پر وضاحت کی کہ یہ حملہ ’’غزہ میں اسرائیل کی طرف سے کیے گئے جرائم کے جواب میں کیا گیا ہے۔‘‘حال ہی میں ، عراقی مسلح گروپوں نےغزہ کی پٹی پر اسرائیلی حملوں کے جواب میں شام اور عراق میں امریکی اہداف پر حملے شروع کیے تھے۔امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلینکن نےجمعہ کےروز عراقی حکومت سےمطالبہ کیا کہ وہ ان تمام تنصیبات کی حفاظت کیلئےاپنی ذمہ داریاں پوری کرے جہاں امریکی اہلکار موجود ہیں اور عراق میں امریکیوں پر حملے کے ذمہ داروں کا تعاقب کریں ۔امریکی محکمہ خارجہ نے جمعہ کی شام کو ایک بیان میں کہا کہ بلنکن نے عراقی وزیر اعظم محمد شیاع السودانی سے بات کی، جہاں انہوں نےاسرائیل اور حماس کے درمیان محاذ آرائی اور تنازع کو بڑھنے سے روکنے کی ضرورت پر تبادلہ خیال کیا۔انہوں نے یہ بھی بتایاکہ کال کے دوران بلنکن نےغزہ کی انسانی صورتحال اور عراق اور خطے کے دیگر شراکت داروں کے ساتھ تعاون پر تبادلہ خیال کیا تاکہ ان اقدامات کا تعین کیا جا سکے جو ایک منصفانہ اور دیرپا امن کی بنیاد رکھنے کے لیے اٹھائے جا سکتے ہیں ۔ عراقی وزیر اعظم نےواشنگٹن کو عراقی سرزمین پر کسی بھی ’حملے‘ کے خلاف خبردار کیا۔نومبر کے آخر میں امریکہ نےعراق اور پڑوسی ملک شام میں ’داعش‘ کا مقابلہ کرنے کیلئےامریکی افواج اور بین الاقوامی اتحاد کی افواج پر ان گروپوں کے حملوں کےجواب میں ایران کے وفادار عراقی گروپوں کے جنگجوؤں پر دو بار بمباری کی۔
جواب دیں