۔
لاہور( این این آئی )تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کو چیلنج کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ انٹرا پارٹی انتخابات کالعدم قرار دینے کا فیصلہ توقعات کے عین مطابق ہے.
الیکشن کمیشن کے فیصلے نے پی ٹی آئی اور بالخصوص پی ٹی آئی چیئرمین کو انتخابات سے باہر رکھنے کی سازش کوپھر بے نقاب کر دیا ہے‘پارٹی کی سربراہی جس کے پاس تھی ، اب بھی انہی کے پاس ہے اور انشا اللہ تاحیات رہے گی‘
مخالفین کے پی ٹی آئی چیئرمین کو مائنس کرنے یا تحریک انصاف سے’’ بلے‘‘کا نشان واپس لینے کے عزائم کبھی پورے نہیں ہوں گے‘فیصلے کا جائزہ لینے کے بعد آئینی قانونی اور سیاسی راستوں سے اس کے خلاف بھرپور چارہ جوئی کی جائے گی۔
ترجمان تحریک انصاف نے کہا کہ تحریک انصاف کو بھجوائے گئے نوٹس میں کمیشن کی جانب سے انٹرا پارٹی انتخابات کے غیرآئینی ہونے کے حوالے سے کوئی اعتراض نہیں اٹھایا گیا تھا
جواب دیں