اردو میں بہترین ایسے جوکس جس کے بارے آپ نے سوچا نہیں ہوگا یہاں کچھ اردو جوک عالم اور اس کی بیوی پر اور اسی طرح مودی سرکار پر اور غالب اور اس کا شاگرد پر آپ کے لیے پیش کیا جاتا ہے امید ہے یہ لطیفہ آپ کو ضرور پسند آئےگا
مولانا اور عورت
ایک عالم کو پھانسی لگنے والی تھی!
راجا نے کہا۔ تمہاری جان بخش دوں گا! اگر میرے ایک سوال کا صحیح جواب بتا دوں گے!
سوال تھا، کہ عورت آخر چاہتی کیا ہے،
عالم نے کہا۔ مہلت ملے، تو پتا کرکے بتا سکتا ہوں:
راجا نے ایک سال کی مہلت دے دیں،
عالم بہت گھوما، بہت لوگوں سے ملا،
پر کہی سے بھی کوئی تسلی بخش جواب نہیں ملا،
آخر میں کسی نے کہا دور جنگل میں ایک چڑیل رہتی ہے۔
وہ ضرور بتا سکتی ہے اس سوال کا جواب!
عالم اُس چڑیل کے پاس پہنچا اور اپنا سوال اُسے بتایا!
چڑیل نے کہا کہ میں ایک شرط پر بتاؤں گی!
اگر تم مجھ سے شادی کرو اُس نے سوچا، صحیح جواب نہ پتا چلا تو جان راجا کے ہاتھ جانی ہی ہے
اسی لیے شادی کی رضامندی دے دوں ! شادی ہونے کے بعد چڑیل نے کہا، چونکہ تم نے میری بات مان لی ہے تو میں نے تمہیں خوش کرنے کے لیے فیصلہ کیا ہے کہ 12 گھنٹے میں چڑیل اور 12 گھنٹے خوبصورت پری بن کے رہوں گی!
اب تم یہ بتاؤ کہ دن میں چڑیل رہوں یا رات کو، اُس نے سوچا اگر یہ دن میں چڑیل ہوئی تو دن نہیں گزرے گا اور رات میں ہوئی تو رات نہیں گزرے گی!
آخر میں اُس عالم نے کہا جب تمہارا دل کریے پری بن جانا، جب دل کریےچڑیل بن جانا!

یہ بات سن کر چڑیل نے خوش ہوکر کہا چونکہ تم نے مجھے اپنی مرضی کی چھوٹ دے دی ہے ، تو میں ہمیشہ ہی پری بن کے رہا کروں گی!
آخر میں اس سوال کا جواب یہی ہے!
عورت ہمیشہ اپنی مرضی کرنا چاہتی ہے! اگر عورت کو اپنی مرضی کرنے دو گے تو وہ پری بن کر رہے گی

اگر نہیں کرنے دو گے تو چڑیل بن کر رہے گی
مسکراہٹ پر دعا
مسکراہٹ جدا نہ کرنا_کبھی ہمارے گروپ والوں کی اے خدا ۔۔!
بڑے معصوم سے چہرے ہیں۔ اُداس ہوں تو اچھے نہیں لگتے ۔
بخار اور شادی پر اردو جوک
آج میں نے بخار کا بہانہ بنا کر کلاس سے چھٹی لی اور سچ مُچ بخار ہوگیا
اگلے ہفتے شادی کا بہانہ کر کے دیکھتا ہوں
مولانا کی تقریر دوسری شادی پر اردو جوک
ایک صاحب تقریر میں کہہ رھے تھے دوسرے کی بیوی کو دیکھنا اسلام میں حرام ھے اگر آپ اس پر قائم رہیں گے تو اللہ تعالی آپکو جنت میں حوریں عطا فرماۓ گا اور وہ حوریں اتنی حسین و جمیل ہونگی اتنی خوبصورت ہوں گی اتنی خوبصورت ہونگی کہتے کہتے صاحب جذبات میں آگئے کہنے لگے وہ حوریں کیسی ہونگی اب کیسے بتاؤں؟اپنے نعیم بھائی کی عورت کو دیکھ لو اللہ کی قسم حور ھے حور
غالب اور اس کا شاگرد پر اردو جوک
مرزا غالب
ایک دفعہ غالب صاحب کے ایک شاگرد نے کہا ”حضرت آج میں امیر خسرو کی قبر پر گیا تھا۔ مزار پر کھرنی(کھجور کی طرح ایک درخت جس کا پھل میٹھاہوتاہے) کا درخت ہے۔ میں نے کھر نیاں خوب کھائیں، ان کا کھانا تھا کہ گویا فصاحت و بلاغت کا دروازہ کھل گیا۔ دیکھیے تو میں کتنا فصیح ہو گیا ہوں“۔ مرزا صاحب نے کہا ”میاں اتنے دور کیوں گئے، میرے پچھواڑے کے پیپل کی پپلیاں کیوں نہ کھا لیں، چودہ طبق روشن ہو جاتے یہ تھے کچھ اردو جوک جو آپ کے لیے پیش کیا گیا ہے