اسرائیل نے غزہ میں اپنے فضائی حملے بڑے پیمانے پر جاری رکھے ہیں جس کے سبب ہلاک ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد۸۰۰؍ سے زائد ہو گئی ہے جبکہ متعدد زخمی ہیں۔ اسرائیلی ٹینک جنوبی غزہ کے خان یونس کے قریب تعینات کر دیئے گئے ہے جس سے زمینی حملے کا امکان ہے۔ اسرائیلی فوج نے خان یونس میں فلسطینیوں کو انخلاء کا حکم دیا ہے۔
فلسطینی فلسطینیوں کی سرزمین ہے اور رہے گی: ترکی صدرطیب اردگان
اسرائیل نے غزہ میں اپنے فضائی حملے بڑے پیمانے پر جاری رکھے ہیںجس کے سبب ہلاک ہونے والے فلسطینیوں کی ۸۰۰؍ سے زائد ہو گئی ہے جبکہ متعدد زخمی ہیں۔ اسرائیلی ٹینک جنوبی غزہ کے خان یونس کے قریب تعینات کر دیئے گئے ہے جس سے زمینی حملے کا امکان ہے۔
اسرائیلی فوج کا خان یونس کے انخلاء کا حکم
اسرائیل کے حملے میں اب تک ۸۰۰؍ فلسطینی جاں بحق ہو چکے ہیں۔ جنوبی غزہ میں خان یونس کے قریب اسرائیل کے ٹینک غزہ میں داخل ہو گئے ہیں۔ خیال کیا جا رہا ہے کہ اسرائیلی فوج اب جنوبی غزہ میں زمینی حملہ کرنے کی تیاری کر رہی ہے۔ اس ضمن میں ایک فلسطینی خاتون امین ابو ہولا (۶۹؍) نے کہا کہ خان یونس کے قریب القرارہ کے گاؤں میںفلسطینی ٹیریٹری کے ۲؍ کلومیٹر اندر ہیں۔
فلسطینی شخص مواز محمد ( ۳۴؍ ) نے بتایا کہ صلاح الدین کے جنوبی حصے میں اسرائیلی ٹینک کھڑے ہوئے ہیں۔ خیال رہے کہ اسرائیلی فوج نے زمینی حملے کو وسیع کرنے کیلئے خان یونس میں فلسطینیوں کو انخلاء کا حکم دیا ہے۔ خیال رہے کہ شمالی غزہ میں اسرائیلی حملے کے بعد ہزاروں فلسطینیوں نے جنوبی غزہ میں پناہ لی ہے۔
اسرائیلی فوج کی فلسطینیوں کو خان یونس کا انخلاءکرنے کی وارننگ
شمالی غزہ میں اسرائیلی حملے کے بعد زیادہ تر حصہ ملبے میں تبدیل ہو گیا ہے جبکہ اسرائیل کے حکم پر شمالی غزہ سے ہزاروں فلسطینیوں کو جنوبی غزہ کی جانب ہجرت کرنے پر مجبور کیا گیا تھا۔ اب جنوبی غزہ کو بھی اسی طرح نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ خان یونس کے رہائشیوں کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج کے جنوبی غزہ سے مزید جنوب، مصر کی سرحد کی جانب جانے کی ورارننگ دینے کے بعد رات بھر انہوں نے خان یونس میں اور اس کے قریبی علاقوں میں مسلسل بمباری کی آوازیں سنیں۔
یہ بھی پڑھئے: جنگ بندی کی کوشش ناکام ،اسرائیل مذاکرات سے علاحدہ، حملوں میں شدت
نتین یاہو کے خلاف جنگی مجرم کے طور پر مقدمہ چلایا جائے گا: رجب طیب اردگان
ترکی کے صدر رجب طیب اردگان نے کہا کہ غزہ میں جاری اسرائیلی حملے میں وزیر اعظم نتین یاہو کے خلاف جنگی مجرم کے طور پر مقدمہ چلایا جائے گا۔انہوں نے ترکی کے دارالحکومت استنبول میں او آئی سی میٹنگ سے خطاب کے دوران کہا کہ فلسطین فلسطینیوں کی سرزمین ہے اور ہمیشہ فلسطینیوں کی ہی رہے گی۔
مغربی کنارہ میں ۲؍ فلسطینی جاں بحق
فلسطین وزرات صحت نے اطلاع دی ہے کہ اسرائیلی فوج کی قلقیلیہ کے خلاف گن فائرنگ میں۲؍ فلسطینی جوان جاں بحق ہوئے ہیں جن کی لاشوں پر بھی قبضہ کر لیا گیا ہے۔۷؍ اکتوبر کو جنگ کے آغاز کے بعد اب تک مغربی کنارہ میں اسرائیلی حملے میں۲۵۶؍ فلسطینی جبکہ سال کے آغاز سے اب تک ۴۶۴؍ فلسطینی جاں بحق ہوئے ہیں۔
اسرائیل نے ۲؍ ایمبولینس کو نشانہ بنایا،۳؍ افراد جاں بحق
اسرائیلی فوج نے اتوار کو غزہ میں ۲؍ ایمبولینس کو نشانہ بنایا تھا جس کے سبب ۳؍ افراد جاں بحق ہوئے تھے۔ یہ واردات شمالی غزہ کے فلوجہ علاقے کے قریب پیش آئی تھی۔ تاہم ، اردن کی وزرات داخلہ کی جانب سے جاری کئے گئے بیان میں یہ انکشاف کیاگیا ہے کہ اتوار کو اسرائیل نے غزہ میں ایک گھر پر بمباری کی تھی جو اردن کے ایک خاندان کا تھا۔ اس کے نتیجے میں ایک اردن کا شہری ہلاک ہو گیا تھاجبکہ دوسرا شدید زخمی تھاجسے غزہ کے العہلی اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔
مغربی کنارہ میں اسرائیلی حملے میں ۲؍ بچے ہلاک
اسرائیلی آباد کاروں نے اتوار کورامّلہ کے مغربی گاؤں دیرقدیس میں اسرائیلی آباد کاروں نے ۲؍فلسطینی بچوں کو شوٹ اور زخمی کیا تھا۔ فلسطینی کی نیوز ایجنسی وفا نے بتایا کہ آباد کاروں نے گاؤں کے المحلال علاقے میں دھاوا بول دیا تھااورمکینوں پر فائرنگ کی جس کے سبب ۱۲؍ اور ۱۴؍ سال کے دو بچے زخمی ہوئے ہیں۔ ایک بچے کو پیروں پر گولی لگی ہے جبکہ دوسرے کو ران پر ۔ انہیں فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ مغربی رامّلہ کے ایمرجنسی سینٹر کے ہیڈ رائد الخطیب نے بتایا کہ ایمبولینس کے عملے نے ۲؍ بچوںکا علاج کیا جس کے بعد انہیں مکمل علاج کیلئے رامّلہ میں فلسطینی میڈیکل کامپلیکس منتقل کیا گیا۔دونوں بچے بری طرح زخمی ہوئے تھے لیکن اب کی حالت بہتر ہے۔
جواب دیں