فلسطین کے حق میں مظاہرہ کرنے والوں نے نیو یارک کے بروکلین میوزیم پر قبضہ کرکے اس پر فلسطین کا پرچم لہرادیا۔ مظاہرین کو میوزیم سے نکالنے کی کوشش کے دوران پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں ہوئیں۔ متعدد افراد زخمی ہوئے جبکہ پولیس نے چند مظاہرین کو گرفتار بھی کرلیا۔بروکلین میوزیم کے باہر لگے ہوئے ایک مجسمے پر مظاہرین نے سپرے بھی کردیا۔ اس حوالے سے ایک شخص کو گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس نے کہا کہ میوزیم کے اندر رکھے ہوئے فن کے نمونوں کو معمولی نقصان پہنچا۔ صورتِ حال کی سنگینی کے پیشِ نظر میوزیم کو مقررہ وقت سے ایک گھنٹہ پہلے بند کردیا گیا۔مظاہرین نے میوزیم کی چھت پر ایک بینر بھی لہرادیا جس پر فلسطین کو آزاد کرنے کا مطالبہ درج تھا۔ پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں میوزیم کی عمارت کے باہر بھی ہوئیں اور اندر بھی۔بروکلین میوزیم کے ایک ترجمان نے ای میل میں بتایا کہ میوزیم کے اندر رکھے ہوئے فن کے چند نئے نمونوں کو تھوڑا نقصان پہنچا۔
جواب دیں