۟امرنے کے بعد جنت میں جانے کے لیے جنت کی سواری اس سال 2022 کی قربانی اتوار کا دن ہے اور اس دن قربانی کرنا یہ مسلماںوں کا اہم واجبات میں سے ایک ہے اس کی فضیلتوں میں سے یہ ہے کہ قربانی یہ جنت کی سواری ہوگی حضرت وہب بن منبّہ سے روایت ہے۔انہوں نے کہا کہ
حضرت داؤدعلیہ السلام نے اللہ تعالٰی کی بارگاہ میں عرض کی اے اللّٰه(عزوجل) ! حضرت محمدصلی اللہ علیہ وسلم کی امت میں سے جوشخص قربانی کا جانور ذبح کرے گا اسے کیا ثواب حاصل ہوگا ؟ تو
اللہ تعالٰی نے ارشادفرمایا کہ اس کا ثواب یہ ہے کہ
میں اسے اس قربانی کے(جانورکے)جسم پر جتنے بال ہیں ہر ہر بال کے بدلے دس دس نیکیاں عطا فرماؤں گا اور
اس کے اعمال نامہ سے دس گناہ مٹا دوں گا اور
اس کے دس درجے بلند فرماؤں گا اور
اس کے ہر بال کے بدلے جنت میں ایک محل اور موٹی خوبصورت سُرمگیں آنکھوں والی ایک حور عطا کروں گا اور
اسے پروں پر اُڑنے والی سواری عطا کروں گا ۔ جس کی رفتار اتنی تیز ہوگی کہ اس کا قدم اس کی حدِِّ نگاہ تک پڑے گا۔
اس پر
اہل جنت سوار ہوں گے تو وہ سواری ان پروں کے ساتھ اُڑ کر انہیں وہاں لے جاۓ گی جہاں وہ چاہیں گے ۔
مزید فرمایا
اے داؤد! کیا تجھے معلوم نہیں
اِنَّ الضَّحَايَا هِيَ الۡمَطَايَا تُرۡفَعُ الۡبَلَايَا بِهَا يَوۡمَ الۡقِيَامَةِ
کہ قربانیاں اہل جنت کی سواریاں ہیں۔
اور ان قربانیوں کی وجہ سے ہی قیامت کے دن قربانی کرنے والوں کی آزمائش اُٹھا لی جائے گی ۔
(📗زہرۃ الریاض)
📗ضیاء الواعظین حصہ دوم صفحہ،٤٦٦
اس سے معلوم ہوا کہ جو چاہے کہ اس کی جنت کی سواری اچھی ہو تو وہ اچھے جانور کی قربانی کرے تاکہ جنت میں جانے میں اس کی سواری کو کوئی دقت پیش نہ آئے
🤲اللّٰه(عزوجل)
پیارےمحبوبﷺو
انبیاۓِکرام(علیھم السّلام)و
صحابہ کرام(علیھم الرضوان)و اولیاۓِعظام(رحمہم اللّٰه)کےصدقےمیں
میری اورجملہ مومنین ومومنات کی مغفرت فرمائے(آمین)
دعاؤں کا طالب
گدائےِ غوث و خواجہ و رضا
عبد الوحید قادری بلگام