قربانی کا گوشت وہابی دیوبندی یا کافر کو دینا - Today Urdu news

قربانی کا گوشت وہابی دیوبندی یا کافر کو دینا

قربانی کے اس مبارک مہینے میں ایک اہم سوال یہ ہے کہ قربانی کا گوشت کسی کافر کو دیا جا سکتا ہے کیا اور یہ کہ قربانی کا گوشت کسی وہابی دیوبندی یا کافر کو دے سکتے ہیں یا نہیں اور کسی نے دے دیا تو اس کی قربانی ہوئی یا نہیں مدلل جواب عنایت فرما کر عند اللہ ماجور ہوں۔
سائل: عبد العزیز خان کولکاتہ انڈیا۔
بسم ﷲ الرحمن الرحیم
الجواب -بعون الملک الوھاب- وہابی, دیوبندی اور حربی کافر کو قربانی کا گوشت دینا جائز نہیں البتہ کسی نے اپنی جہالت سے دے دیا تو بھی قربانی ہوگئی اس میں کوئی حرج نہیں۔
اعلی حضرت امام احمد رضا قدس سرہ العزیز تحریر فرماتے ہیں: “یہاں کے کافروں کو گوشت دینا جائز نہیں وہ خاص مسلمانوں کا حق ہے۔وَ الطَّیِّبٰتُ لِلطَّیِّبِیۡنَ وَ الطَّیِّبُوۡنَ لِلطَّیِّبٰتِ (سورہ نور: ٢٦)
(اور ستھریاں ستھروں کے لیے اور ستھرے ستھریوں کے لیے۔ کنزالایمان)
پھر بھی اگر کوئی اپنی جہالت سے دے گا قربانی میں کوئی حرج نہ کرے گا۔” اھ (فتاوی رضویہ جدید, ج٢٠, ص٤٤٦, کتاب الاضحیۃ, مطبوعہ رضا فاؤنڈیشن لاہور)
واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب۔
کتبہ گدائے حضور رئیس ملت محمد صدام حسین برکاتی میرانی فیضی۔
خادم میرانی دار الافتاء جامعہ فیضان اشرف رئیس العلوم اشرف نگر کھمبات شریف گجرات انڈیا۔
یکم ذی الحجہ ١٤٤٣ھ مطابق ١ جولائی ٢٠٢٢ء
+917408476710