قربانی کی تمام قسمیں - قربانی کرنا کس پر واجب ہے - Today Urdu news

قربانی کی تمام قسمیں – قربانی کرنا کس پر واجب ہے

قربانی کی صحیح تعریف سمجھ جانے اور اس کے فضائل کو پڑھ کر انسان کو یہ باتیں سمجھنی چاہیے

قربانی کئی قسم کی ہے۔۱غنیؔ اور فقیر دونوں پر واجب،۲فقیر ؔپر واجب ہو غنی پر واجب نہ ہو،۳غنی ؔپر واجب ہو فقیر پر واجب نہ ہو۔ دونوں پر واجب ہو اوس کی صورت یہ ہے کہ قربانی کی منت مانی یہ کہا کہ (عزوجل)کے لیے مجھ پر بکری یا گائے کی قربانی کرنا ہے یا اس بکری یا اس گائے کو قربانی کرنا ہے۔ فقیر پر واجب ہو غنی پر نہ ہو اس کی صورت یہ ہے کہ فقیر نے قربانی کے لیے جانور خریدا اس پر اس جانور کی قربانی واجب ہے اور غنی اگر خریدتا تو اس خریدنے سے قربانی اوس پر واجب نہ ہوتی۔ غنی پر واجب ہو فقیر پرواجب نہ ہو اس کی صورت یہ ہے کہ قربانی کا وجوب نہ خریدنے سے ہو نہ منت ماننے سے بلکہ خدا نے جو اسے زندہ رکھا ہے اس کے شکریہ میں اور حضرت ابراہیم علیہ الصلاۃ والسلام کی سنت کے اِحیا میں جو قربانی واجب ہے وہ صرف غنی پر ہے۔ ”الفتاوی الھندیۃ”،کتاب الأضحیۃ،الباب الاوّل فی تفسیرھا…إلخ،ج۵،ص۲۹۱،۲۹۲.

قربانی کرنا کس پر واجب ہے

قربانی کرنا کس پر واجب ہے اور کس پر نہیں اس کے بارے ہم لوگ آگے تفصیل سے چرچا کریں گے لیکن پچھلی سطروں سے بالکل سمجھ گئے ہوں گے