لے کے نشان کیلئے پی ٹی آئی بیس دن میں دوبارہ انٹرا پارٹی الیکشن کروائے، الیکشن کمیشن

سلام آباد الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی انٹراپارٹی انتخابات سے متعلق محفوظ فیصلہ سنادیا‘فیصلے میں تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی انتخابات کو کالعدم قرار دیتے ہوئے انہیں ہدایت کی ہے کہ بلے کے نشان کیلئے وہ 20 دن کے اندر انتخابات کروا کر اس سے اگلے 7روز میں رپورٹ جمع کرائے۔ فیصلے میں کہا گیا کہ تحریک انصاف کی جانب سے کرائے گئے انٹراپارٹی انتخابات شفاف نہیں تھے‘یہ انتخابات متنازع تھے۔ فیصلے میں یہ بھی کہا گیا کہ بلے کا نشان فی الحال پی ٹی آئی کے پاس برقرار رہے گا تاہم20دن کے اندر انٹراپارٹی انتخابات نہیں کروائے اور اس سے اگلے 7 دن میں اس کی رپورٹ الیکشن کمیشن کو جمع نہیں کرائی تو ان سے بلے کانشان واپس لے کر مزید کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔


Posted

in

,

by

Comments

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے