ماہ صفر میں پیش آنے والے چندتاریخی واقعات - Today Urdu news

ماہ صفر میں پیش آنے والے چندتاریخی واقعات

یوں تو ہر دن ہر لمحہ کچھ نہ کچھ واقعات پیش آتے ہیں رہتے ہیں لیکن ماہ صفر میں پیش آنے والے چندتاریخی واقعات یہاں لکھا جارہا ہے تاکہ جولوگ اس کو صحیح نہیں سمجھتے ان کی آنکھیں کھل جائے اور اپنا نظریہ درست کرے کیوں کہ اسی میں بھلائی ہے یہاں صرف چھ واقعات پیش کیے جائیں گے جن کو مزید معلومات حاصل کرنی ہو وہ کتب اسفار کا مطالعہ کرے جہاں درجنوں واقعات لکھے ہوئے ہیں

ماہ صفر میں پیش آنے والے چندتاریخی واقعات


)1(… ہجرت کے دوسرے سال ماہِ صفر المظفر میں حضرتِ سیِّدُنا علی المرتضیکَرَّمَ اللہُ تعالٰی وَجْہَہُ الْکَرِیْم اورخاتونِ جنت حضرتِ سَیِّدَتُنا فاطمہ زَہْرَہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا کی شادی خانہ آبادی ہوئی ۔ ( 2) یہ ماہ صفر میں پیش آنے والے چندتاریخی واقعات میں سے اہم ہے اسی طرح
)2(…آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَا لٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے خیبر پردس روز سے کچھ اُوپر محاصرہ جاری رکھا اور آخر کار سن سات ہجری صفر المظفر کے مہینے میں خیبر فتح کرلیا ۔ ( 3)
)3(…حضرتِ سیِّدُنا خالد بن ولید ، حضرتِ سیِّدُنا عَمْرو بن عاص اور حضرتِ سیِّدُنا عثمان بن طلحہ عَبْدری رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمْ نے صفر المظفرآٹھ ہجری میں بارگاہِ رسالت میں حاضر ہوکراسلام قبول کیا ۔ ( 4)
)4(…صفر المظفر سولہ ہجری میں مدائن ( جس میں کسرٰی کا محل تھا ) کی فتح ہوئی ۔ ( 5) یہ بھی ماہ صفر میں پیش آنے والے چندتاریخی واقعات میں ایک الگ ہی مقام رکھتا ہے
)5(…امیر المؤ منین حضرتِ سَیِّدُنا عمر فاروقِ اعظم رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُکے دورِ خلافت میں ۱۶ھ میں حضرتِ سَیِّدُنا سعد بن اَبی وقاص رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ نے ایوانِ ( محل) کِسرٰی میں جمعہ کی نماز ادا کی اور یہ پہلا جمعہ تھا جو عراق کی مملکت میں پڑھا گیا ۔ یہ ماہِ صفر تھا ۔ (6 )
)6(…ماہ صفر المظفر ۱۱سن ہجری میں ہی اَسْوَد عَنْسی کَذَّاب کو صحابی رسول حضرت سیدنا فیروز دیلمی رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ نے واصل جہنم کیا ۔


1 – بہار شریعت ، ۳ / ۶۵۹
2 – الکامل فی التاریخ ، ۲ / ۱۲
3 – فیضانِ فاروق اعظم ، ۱ / ۵۳۵ ۔ ۔ ۔ ۔ البدایہ والنھایہ ، ۳ / ۳۹۲
4 – الکامل فی التاریخ ، ۲ / ۱۰۹
5 – الکامل فی التاریخ ، ۲ / ۳۵۷
6 – تاریخ الخلفاء ، ص۱۰۴ ۔ ۱۰۵