کچھ محبت پر اشعاربھی ملاحظہ فرمائی دل خوش ہوگا روح کو سکون ملےگا
محبت پر اشعار
یہ بارشیں بھی تم سی ہیں
جو برس گئیں تو بہار ہیں
جو ٹھیر گئیں تو قرار ہیں ۔
کبھی آگئیں یونہی بے سبب
کبھی چھا گئیں یونہی روز و شب
کبھی شور ہے کبھی چپ سی ہیں
یہ بارشیں بھی تم سی ہیں ۔
کسی رات میں کسی یاد کو
اک دبی ہوئی سی راکھ کو
کبھی یوں ہوا کہ بجھادیا
کبھی خود سے خود کو جلادیا
کبھی بوند بوند میں گم سی ہیں ۔
یہ بارشیں بھی تم سی ہیں