محرم الحرام پر مضمون - اس دن کیا ہوا تھا اور اتنا اہم کیوں - Today Urdu news

محرم الحرام پر مضمون – اس دن کیا ہوا تھا اور اتنا اہم کیوں

محرم الحرام میں کیا ہوا اسی کے متعلق جانیں محرم الحرام پر مضمون پڑھ کر دل باغ باغ ہوجائےگا اسی دن اللہ تعالی نےحضرت نوح علیہ السلام کو کشتی سے نکالا اور اسی طرح اللہ تعالی نے حضرت ابراہیم علیہ السلام کو آگ سے بچایا اور اسی دن اللہ تعالی نے حضرت موسی علیہ السلام پر توریت نازل فرمائی اور اسی دن اللہ تعالیٰ نے حضرت یوسف علیہ السلام کو قید خانہ سے رہا کیا اور اسی دن اللہ تعالی نے حضرت یعقوب علیہ السلام کی بینائی واپس فرما دی اور اللہ تعالی نےحضرت ایوب علیہ السلام کی تنگی و بدحالی دور فرما دی اور اسی دن اللہ تعالی نے حضرت یونس علیہ السلام کو مچھلی کے پیٹ سے باہر نکالا اور اسی دن اللہ تعالیٰ نے بنی اسرائیل کے لیے سمندر پھاڑ ڈالا اوراسی دن اللہ تعالیٰ نے حضرت داؤد علیہ السلام کی لغزش معاف فرمایا اوراسی دن اللہ تعالی نے حضرت سلیمان علیہ السلام کو بادشاہت عطا فرمائی اور اسی دن اللہ تعالیٰ نے حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی امت کے اگلے پچھلے گناہ معاف فرمائے اور وہ سب سے پہلا دن ہے جس میں اللہ تعالی نے دنیا کو پیدا فرمایا اور وہ سب سے پہلا دن ہے جس میں آسمان سے بارش کا نزول ہوا دھیان رہے ماہ محرم الحرام میں یہ باتیں کریں

یہ اہم باتیں محرم الحرام پر مضمون

سب سے پہلی رحمت زمین کی طرف یوم عاشورہ میں نازل ہوئی پس جس شخص نے یوم عاشورہ میں روزہ رکھا تو اس نے ہزار سال روزہ رکھا اور وہ انبیاءکاروزہ ہے اور جو شخص شب عاشورہ میں عبادت کے ساتھ بیدار رہا توگویا اس نے ساتوں آسمان والوں کی عبادت کے مثل عبادت کی اور جس شخص نے یومِ عاشورہ میں چار رکعت نفل نماز ادا کی اس طور سے کہ ہررکعت میں سورہ فاتحہ ایک مرتبہ اور سورہ اخلاص پچاس مرتبہ تواللہ تعالیٰ اس کے پچاس سال کے گناہ معاف فرمائے گا اور جو شخص یومِ عاشورہ میں پانی کا ایک گھونٹ پلائے تو اللہ تعالی اس شخص کو سب سے بڑی پیاس کے دن ایسا جام پلائے گا کہ اس کے بعد پھر وہ کبھی پیاسا نہ ہوگا اور وہ بندہ بارگاہ مولیٰ میں ایسا ہوگا کہ گویا اس نے پل بھر کے لئے بھی نافرمانی نہیں کی اور جس شخص نے یوم عاشورہ میں کوئی چیز صدقہ کیا تووہ ایسا ہے کہ جیسے اس نے کبھی بھی کسی سائل کو واپس نہیں لوٹایا اور جس شخص نے عاشورہ کے دن غسل کیا اور اچھی طرح پاکی حاصل کی تو اسے پورے سال مرض الموت کے سوا کوئی بیماری نہ ہوگی اور محرم الحرام پر مضمون میں سے یہ بھی ہے جس شخص نے اس دن کسی یتیم کے سر پر دست شفقت پھیرا اور اس کے ساتھ بھلائی کیا تو گویا اس نے بنی آدم کے تمام یتیموں کے ساتھ بھلائی کیا اور جس نے یوم عاشورہ میں کسی مریض کی عیادت کی تو گویا اس نے تمام اولاد آدم کے مریضوں کی عیادت کی اوریوم عاشورہ وہ دن ہے جس میں اللہ تعالیٰ نے عرش اعظم اور لوح وقلم کوپیدا فرمایااور اسی دن حضرت ادریس علیہ السلام کو اٹھا لیا۔ یوم عاشورہ ہی وہ دن ہے جس میں قیامت قائم ہوگی۔ اور ابن عباس رضی اللہ تعالی عنہما سے مروی ہے کہ اللہ تعالی کے قول
“مَو٘عِدُکُم یَو٘مُ الزِّی٘نَۃِ” میں یوم الزینہ سے مراد یوم عاشورہ ہے۔

محرم الحرام پر مضمون
تو خوشخبری اور خوش نصیبی ہے اس شخص کے لیے جس نے اس مبارک دن میں نیک اعمال کیے اور آخرت کے لئے اس دن میں نیکیوں اور بھلائیوں کی بہت ہی نفع بخش تجارت کئے اور اپنے گناہ و خطا سے توبہ کیا اور متوجہ ہوا اپنے مولا کی طرف نیک و صالح ہو کر اور اپنے غیر سے نصیحت قبول کرنے والا ہوا اور اپنے ناصح کی نصیحت کو قبول کیا تکبر و غرور کو چھوڑ کر اور اختیار کیا تقوی کی راہ جو واضح راستہ ہے۔ (حوالہ:کتابُ عاشوراءَ، عربی۔ مصنف حضرت الشیخ محمد ابن ابی بکر بن محمد بافضل الیمنی،ملک یمن کے نہایت مشہور بزرگ ۔ترجمہ اردو،بنام:فضا ئل یوم عاشورہ ص١٩تا٢١، مترجم مولانا محمد محمود سعدی رضوی، دربھنگوی۔موجودہ پِرنسپل دارالعلوم غریب نواز،الٰہ آباد)
جو اعمال یومِ عاشورہ میں مستحب ہیں ان میں سے غسل کرنابھی ہے کہ اللہ تعالی اس رات میں چاہ زمزم کو تمام پانیوں کی طرف کھول دیتا ہے پس جس شخص نے اس رات میں غسل کیا وہ پورے سال بیماریوں سے محفوظ رہے گا۔ (ایضًا ص٢٣) یوں ہی یومِ عاشورہ(یعنی دسویں محرم)کے دن مختلف اناج مثلاًچنا، دال،گیہوں،چاول وغیرہ ڈال کر کھچڑاپکاناچاہیے۔ اور الگ الگ ریاستوں میں مختلف اندازوں میں پکاتےبھی ہیں۔
یہ تھا محرم الحرام پر مضمون