محرم کا کھچڑا میں مختلف اناج کیوں اس کی ابتدا کب اور کیسے ہوئی - Today Urdu news

محرم کا کھچڑا میں مختلف اناج کیوں اس کی ابتدا کب اور کیسے ہوئی


کتاب عاشوراء، عربی متن، کےمصنف حضرت الشیخ محمد ابن ابی بکر بن محمد بافضل الیمنی ملک یمن کے نہایت مشہور بزرگ (رحمۃ اللہ علیہ)یوم عاشورہ کی فضیلت اور
قدرومنزلت بیان کرتے ہوئےفرماتے ہیں: کہ یوم عاشورہ(یعنی عاشورہ کے دن) جس میں اللہ تعالی نے حضرت نوح علیہ السلام کو نجات دیا اور کشتی سے نکالا ۔ محرم کا کھچڑا اور وہ یوں ہوا کہ حضرت نوح علیہ السلام اور ان کے ساتھ والے جب کشتی سے نزول کیے تو لوگوں نے پیغمبر کی بارگاہ میں بھوک کی شکایت کی اور ان کے توشے ختم ہو چکے تھے تو آپ نے ان لوگوں کو حکم فرمایا کہ لے آؤ جو کچھ بھی زادِ راہ بچا ہوا ہے۔ محرم کا کھچڑا پس کوئی ایک مٹھی گیہوں لایا توکوئی ایک مشت دال توکوئی ایک لپ چنا۔ یہاں تک کہ سات اقسام کے دانے جمع ہوگئے اور یہ عاشورہ کا دن تھا تو نوح علیہ السلام نے نام پکارا یعنی بسم اللہ شریف پڑھا اور اس دانے کو پکادیاان کے لیے تو سب نے کھایا اور شکم سیر ہوئے حضرت نوح علیہ السلام کی برکتوں کے طفیل۔یہ تھا محرم کا کھچڑا

محرم کا کھچڑا اور نوح علیہ السلام


چنانچہ قول باری تعالیٰ ہے (یَانُوحُ اھ٘بِط٘ بِسَلَامٍ مِّنَّاوَبَرَکٰتٍ عَلَی٘کَ وَعَلٰی اُمَمٍ مِّمَّنْ مَّعَکَ پارہ نمبر ١٢ سورۃ ھودآیت نمبر ٤٨) اس آیت کریمہ سے محرم کا کھچڑاکا ثبوت ہے

اے نوح (کشتی سے) اترئے اورامن و سلامتی کے ساتھ ہماری طرف سے اور برکتوں کے ساتھ جوآپ پر ہیں اور ان پر جو آپ کے ہمراہ ہیں۔ اور یہ سب سے پہلا کھانا تھا جو طوفان نوح کے بعد سطح زمین پر پکا۔ محرم کا کھچڑا
پس لوگوں نے یہ کھانایوم عاشورہ میں بنانا شروع کر دیا اور اس میں بہت بڑا اجروثواب ہےاس شخص کے لئے جواس قسم کا کھانا پکوائے اور فقراء و مساکین کو کھلائے۔
(فضا ئل یوم عاشورہ ص٣٤ ، مترجم سابق) اس کتاب سے محرم کا کھچڑا کے بارے کچھ باتیں معلوم ہوئی
اللہ پاک ہمیں خلوص کے ساتھ ایسےکھانے پکواکر دسویں محرم الحرام کے دن غرباء اور مساکین کومحرم کا کھچڑا کھلانے کی توفیق عطا فرمائے۔ اور خوب نیکیاں کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔