ترکیہ: تُرکش فلموں اور ڈراموں کے معروف اداکار چاگلار ارطغرل نے اپنے اساتذہ سے بچپن کا انتقام لے لیا۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق تُرک اداکار چاگلار ارطغرل نے اپنے اساتذہ سے بچپن کا انتقام لینے کے لیے اپنے اسکول کی عمارت خریدی اور پھر وہ عمارت گِرا دی۔
چاگلار ارطغرل نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر اپنی دو تصاویر پوسٹ کیں جن میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ اسکول کی زمین بوس عمارت کے سامنے پوز دیے کھڑے ہیں۔
اداکار نے اپنی پوسٹ میں بتایا کہ وہ بچپن میں اسی اسکول میں زیرِ تعلیم تھے اور اسکول کے اساتذہ نے سبق یاد نہ کرنے پر کئی بار اُنہیں مارا تھا۔
اُنہوں نے کہا کہ وہ اپنے اساتذہ سے اُس مار کا انتقام لینا چاہتے تھے، اسی لیے اسکول کی عمارت خرید کر زمین بوس کردی۔
چاگلار ارطغرل کی پوسٹ پر جہاں کچھ صارفین نے اُنہیں تنقید کا نشانہ بنایا تو وہیں کچھ صارفین کی جانب سے دعویٰ کیا جارہا ہے کہ یہ اسکول 2 سال قبل ترکیہ میں آنے والے زلزلے میں تباہ ہوگیا تھا اور اداکار نے اپنی پوسٹ میں مذاق کیا ہے۔
جواب دیں