منہاج انسٹی ٹیوٹ برائے قرآت میں حفاظ طلبہ کے اعزاز میں تقریب

منہاج انسٹی ٹیوٹ برائے قرآت میں حفاظ طلبہ کے اعزاز میں تقریب

لاہور (خصوصی نامہ نگار ) ’’منہاج انسٹی ٹیوٹ برائے قراء ت و تحفیظ القرآن‘‘ کے زیر اہتمام قرآن مجید حفظ کرنے والے طلباء و طالبات کے اعزاز میں تقریب تقسیم اسناد کا اہتمام کیا گیا۔ مہمان خصوصی چیئرمین آغوش کمپلیکس پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ والدین خوش قسمت ہیں جو اپنے بچوں کے لئے دینی تعلیم کو ناگزیر سمجھتے ہوئے اس کی فراہمی کے لئے مکمل سرپرستی کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قرآن مجید پڑھنا، پڑھانا، سمجھنااور سمجھانا بہت بڑی نیکی اور عبادت ہے۔ قرآن مجید ہی صراط مستقیم ہے۔ انہوں نے علوم القرآن کے فروغ کے لئے تحفیظ القرآن کی خدمات پر زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔ پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے قرآن مجید حفظ کرنے والے طلباء ‘ ان کے والدین،پرنسپل علامہ عباس نقشبندی اور جملہ مدرسین کو انتہائی محنت اور لگن کے ساتھ تدریسی خدمات انجام دینے پر مبارک باد دی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پرنسپل علامہ عباس نقشبندی نے کہا۔


Posted

in

,

by

Comments

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے